اب پاسپورٹ حاصل کرنے کے لیے مہینوں انتظار نہیں کرنا پڑے گا، بڑی خوشخبری آگئی


اسلام آباد (قدرت روزنامہ)تقریباً ایک سال کا عرصہ ہونے کو ہے، ملک میں پاسپورٹ بنوانے کے لیے شہریوں کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑرہا ہے، ارجنٹ فیس دینے کے باوجود مہینوں تک پاسپورٹ بن کر نہیں آرہے، تاہم اب خوشخبری سامنے آئی ہے کہ شہریوں کی پریشانی کا جلد خاتمہ ہو جائےگا۔
ڈائریکٹر جنرل (ڈی جی) پاسپورٹ مصطفیٰ جمال قاضی نے کہا ہے کہ اب پاسپورٹ بنوانے والوں کو کسی قسم کی پریشانی کا سامنا نہیں کرنا پڑے گا۔
انہوں نے کہاکہ کراچی، اسلام آباد، لاہور سمیت بڑے شہروں میں پاسپورٹس کا بیک لاک ختم ہوگیا، جبکہ بیرون ملک سے اپلائی کرنے والوں کے پاسپورٹس بھی بن گئے ہیں۔
ڈائریکٹر جنرل نے کہاکہ 24 ہزار سے زیادہ اوورسیز پاکستانیوں کو پاسپورٹس مل گئے ہیں۔
مصطفیٰ جمال قاضی نے کہاکہ روزانہ 65 ہزار پاسپورٹس پراسس ہوتے ہیں، لیکن پرنٹنگ 23 ہزار ہورہی تھی، جس کی وجہ سے مسئلہ پیدا ہوا، اب ایک ماہ میں نئے پرنٹرز کی شپمنٹ پاکستان آنے کی امید ہے جس کے بعدمعاملہ نارمل ہوجائے گا۔

Recent Posts

خضدار، فیروز آباد کے قریب ٹریفک حادثہ، 3 مزدور زخمی

خضدار(قدرت روزنامہ)خضدار فیروزآباد سی پیک روڈ پر پک اپ الٹ جانے سے تین مزدور شدید…

3 mins ago

وزیراعلیٰ کا بغض اور دل کی بات زبان پر آگئی، نواب بگٹی اپنی سر زمین کی دفاع میں شہید ہوئے، امان اللہ کنرانی

کوئٹہ(قدرت روزنامہ)سپریم کورٹ بار ایسوسیشن کے سابق صدر امان اللہ کنرانی نے جمعہ کے روز…

13 mins ago

بلو چستان اسمبلی کا اجلاس 24ستمبر کو طلب کر لیا گیا

کوئٹہ(قدرت روزنامہ)بلو چستان اسمبلی کا اجلاس 24ستمبر کو طلب کر لیا گیا۔ تفصیلات کے مطابق…

20 mins ago

کوئٹہ میں پہاڑ سے گر کر ایک شخص جا ں بحق

کوئٹہ(قدرت روزنامہ)کوئٹہ میں پہاڑ سے گر کر ایک شخص جا ں بحق ہو گیا۔ تفصیلات…

35 mins ago

جھل مگسی، دو گروپوں میں مسلح تصادم، 2 افراد جاں بحق ، بچہ زخمی

جھل مگسی(قدرت روزنامہ)بلو چستان کے ضلع جھل مگسی میں2گروپوں میں مسلح تصادم کے نتیجے میں…

41 mins ago

وندر سے ایک شخص لاپتہ

لسبیلہ(قدرت روزنامہ)لسبیلہ کے شہر وندر سے ایک شخص کو لاپتہ کر دیا گیا، اس حوالے…

46 mins ago