ہوشاپ واقعہ، لواحقین کا لاشوں کے ہمراہ دوسرے روز بھی دھرنا جاری، ایف سی و چیک پوسٹوں کو ہٹانے کا مطالبہ

کوئٹہ(قدرت روزنامہ)شہدائے ہوشاپ کے لواحقین کی جانب سے میتوں کے ہمراہ دوسرے روز بھی دھرنا جاری رہا، لواحقین نے ایف سی کو ہٹانے،چیک پوسٹوں وکیمپوں کا خاتمہ،ماورائے عدالت قتل کے مقدمات درج کرنے،لواحقین کو تحفظ دینے اور ڈپٹی کمشنر کیچ کومعطل کرنے اورتمام مظالم پر بلوچستان ہائی کورٹ کااسپیشل ٹریبونل بنانے کامطالبہ کیاگیاہے . بلوچستان کے ضلع کیچ میں دھماکے سے دو بچوں کی ہلاکت اور ایک کے زخمی ہونے کے بعد لواحقین نے میتوں کے ہمراہ شہید فیاض سنبھل چوک پر میتوں کے ہمراہ جمعرات کے روز دوسرے دن بھی دھرنا جاری رہا اس موقع پر مختلف سیاسی جماعتوں،سماجی تنظیموں سمیت وکلاء برادری ودیگر کی جانب سے لواحقین سے ہمدردی کااظہار کیاگیا .

لواحقین نے 7مطالبات پیش کرتے ہوئے کہاکہ فوری طورپر علاقے میں عوامی مقامات،عام آبادیوں،اسکول،کالجز اور بازاروں سے ایف سی کو ہٹایاجائے،عوامی مقامات سے ایف سی کی چیک پوسٹ اورکیمپ ختم کرکے ان کی جگہ پولیس اور لیویز تعینات کی جائے،شہید تاج بی بی اور شہدائے ہوشاپ کے ماورائے عدالت قتل کے مقدمات آئی جی ایف سی ساؤتھ کے خلاف درج کی جائیں،ڈپٹی کمشنر کیچ کو حقائق چھپانے ملزمان کو تحفظ دینے جیسے جرم کے مرتکب ہونے پر فوری طورپر معطل کیاجائے،شہدائے ہوشاپ کے لواحقین کو جبری نقل مکانی سے نجات دیکر آبادئی گاؤں میں رہنے کی اجازت اور تمام مظالم کے خلاف بلوچستان ہائی کورٹ میں اسپیشل ٹریبونل قائم کیاجائے تاکہ وہ شفاف انداز میں تحقیقات کرکے حقائق سامنے لائیں . . .

متعلقہ خبریں