پنجاب حکومت کا 9 مئی واقعات میں ملوث 3700 مفرور ملزمان کو گرفتار کرنے کا فیصلہ


اسلام آباد (قدرت روزنامہ)پنجاب حکومت نے 9 مئی واقعات میں ملوث 3700 مفرور ملزمان کو گرفتار کرنے کا فیصلہ کرلیا۔
حکومت پنجاب نے اعلیٰ سطح کے اجلاس میں ملزمان کی گرفتاری کا فیصلہ کیا ہے، اور ملزمان تک پہنچنے کے لیے آرٹیفیشل انٹیلیجنس کا استعمال بھی کیا جائے گا۔
پولیس کی جانب سے 9 مئی کے واقعات میں ملوث مفرور ملزمان کی گرفتاری کے لیے کمیٹیاں تشکیل دے دی گئی ہیں۔
واضح رہے کہ 9 مئی 2023 کو القادر ٹرسٹ کرپشن کیس میں بانی پاکستان تحریک انصاف عمران خان کی گرفتاری عمل میں لائی گئی تھی، جس کے خلاف پی ٹی آئی رہنماؤں اور کارکنوں نے ملک گیر احتجاج کیا۔
اس احتجاج کے دوران پی ٹی آئی رہنماؤں اور کارکنوں نے فوجی تنصیبات کو نشانہ بنایا، اور شہدا کے مجسمے گرائے گئے۔
واقعہ کے بعد سیکیورٹی فورسز نے کریک ڈاؤن کرتے ہوئے سیکڑوں ملزمان کی گرفتاریاں عمل میں لائی تھیں، جن میں سے کچھ ضمانت پر رہا ہوچکے ہیں، اور کچھ ابھی تک قید میں ہیں، جن میں یاسمین راشد، اعجاز چوہدری، عمر چیمہ اور دیگر شامل ہیں۔

Recent Posts

واشک،گاڑی کی ٹکر سے دو افراد جاں بحق، ایک زخمی

واشک(قدرت روزنامہ)واشک کور گی کے ایریا میں بیک گاڑی کی ٹکر سے دو افراد جان…

9 mins ago

کوئٹہ ،ہزارہ ٹاون سے 8 سالہ مغوی بچے کی جلی ہوئی لاش برآمد

کوئٹہ (قدرت روزنامہ)صو با ئی دارالحکومت کو ئٹہ کے علا قے ہزارہ ٹاؤن سے لا…

16 mins ago

خضدار، فیروز آباد کے قریب ٹریفک حادثہ، 3 مزدور زخمی

خضدار(قدرت روزنامہ)خضدار فیروزآباد سی پیک روڈ پر پک اپ الٹ جانے سے تین مزدور شدید…

22 mins ago

وزیراعلیٰ کا بغض اور دل کی بات زبان پر آگئی، نواب بگٹی اپنی سر زمین کی دفاع میں شہید ہوئے، امان اللہ کنرانی

کوئٹہ(قدرت روزنامہ)سپریم کورٹ بار ایسوسیشن کے سابق صدر امان اللہ کنرانی نے جمعہ کے روز…

32 mins ago

بلو چستان اسمبلی کا اجلاس 24ستمبر کو طلب کر لیا گیا

کوئٹہ(قدرت روزنامہ)بلو چستان اسمبلی کا اجلاس 24ستمبر کو طلب کر لیا گیا۔ تفصیلات کے مطابق…

38 mins ago

کوئٹہ میں پہاڑ سے گر کر ایک شخص جا ں بحق

کوئٹہ(قدرت روزنامہ)کوئٹہ میں پہاڑ سے گر کر ایک شخص جا ں بحق ہو گیا۔ تفصیلات…

54 mins ago