’جہاں روکاوہیں جلسہ‘، پی ٹی آئی کی حکمت عملی سامنے آگئی


اسلام آباد (قدرت روزنامہ)پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) نے کل لاہور جلسے کے حوالے سے حکمت عملی ترتیب دے لی ہے۔
لاہور جلسے کے لیے پی ٹی آئی کا اہم مشاورتی اجلاس ہوا جس کی صدارت سلمان اکرم راجا نے کی، اجلاس میں پارٹی کے لاہور جلسے کے حوالے سے حکمت عملی طے کی گئی۔
اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ تحریک انصاف کل لاہور میں پرامن جلسہ کرے گی، اجلاس میں یہ بھی فیصلہ کیا گیا کہ مختلف شہروں سے آنے والے قافلوں کو جہاں بھی روکا گیا وہیں وہ جلسہ شروع کر دیں گے۔
کارکنان کو پولیس کے سامنے پرامن رہنے کی ہدایت کی گئی، قیادت کو کارکنان کی گاڑی کے ہمراہ ساؤنڈ سسٹم اور لائٹنگ سسٹم لانے کی ہدایت بھی کی گئی ہے۔
یاد رہے کہ پنجاب حکومت نے وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈپور سے معافی کے مطالبے کے ساتھ پی ٹی آئی کو لاہور میں جلسہ کرنے کی اجازت دی ہے۔
پنجاب حکومت کی جانب سے پاکستان تحریک انصاف ( پی ٹی آئی ) کو ایس او پیز پراتفاق رائے ہونے کے بعد لاہور کے جلو پارک میں جلسہ کرنے کی اجازت دی گئی۔
اس سے قبل پاکستان تحریک انصاف نے لاہورمیں مینار پاکستان پر جلسہ عام منعقد کرنے کے لیے درخواست دے رکھی تھی۔
ڈپٹی کمشنر لاہور کی جانب سے جاری این او سی میں کہا گیا ہے کہ 21 ستمبر 2024 کو جلو پارک گراؤنڈ لاہور میں 02:00 بجے سے شام 05:00 بجے تک جلسہ عام کے انعقاد کی اجازت دی جارہی ہے۔

Recent Posts

اسرائیل اور بھارت کی انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزیاں عالمی امن کیلئے خطرہ ہیں: صدرزرداری

اسلام آباد (قدرت روزنامہ )صدر مملکت آصف علی زرداری کا کہنا ہے کہ اسرائیل کا…

1 min ago

بلوچستان بھرمیں ملازمین کی تنخواہیں ڈی ڈی او ہیڈز کی سرٹیفکیٹ سے مشروط

کوئٹہ(قدرت روزنامہ)بلوچستان بھرمیں ملازمین کی تنخواہیں ڈی ڈی او ہیڈز کی سرٹیفکیٹ سے مشروط کر…

3 mins ago

بھارتی اداکارہ اروشی روٹیلا نے کرکٹر رشبھ پنت سے تعلقات کی خبروں پر خاموشی توڑ دی

ممبئی (قدرت روزنامہ )اروشی روٹیلا کا شمار بالی وڈ کی خوبصورت اور مشہور اداکاراؤں میں…

5 mins ago

وی سی لسبیلہ یونیورسٹی طلباء و طالبات کے مستقبل کے ساتھ کھلواڑ بند کرے، بی ایس او

کوئٹہ(قدرت روزنامہ)بی ایس او کے مرکزی ترجمان نے اپنے جاری کردہ بیان میں تشویش کا…

10 mins ago

جہاں ضرورت محسوس ہو نیشنل پارٹی اپنی قومی ذمہ داری نبھائے گی ،ڈاکٹر مالک بلوچ

تربت(قدرت روزنامہ)نیشنل پارٹی کے مرکزی صدر، سابق وزیر اعلی بلوچستان اور ایم پی اے ڈاکٹر…

21 mins ago

پرائیویٹ اسکولزالائنس کا نہم جماعت کی رجسٹریشن کیلئے (ب) فارم کی شرط ختم کرنے کا مطالبہ

کوئٹہ(قدرت روزنامہ)بلوچستان پرائیویٹ اسکولزایسوسی ایشن الائنس کے رہنماؤں نے حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ…

45 mins ago