کوئٹہ(قدرت روزنامہ) صوبائی وزیر داخلہ بلو چستان میر ضیاء اللہ لانگو نے کہا ہے کہ پی ڈی ایم ایک ’منظم مافیا‘ جو بلوچستان میں صوبائی حکومت کے خلاف منفی تاثر کو فروغ دے رہی ہے ہم نے ہمیشہ چیلنجز کا سامنا کیا ہے اور آئندہ بھی کریں گے ہمیں پتہ ہے کہ سازش کون کر رہا ہے اور اس کے پیچھے کون ہے۔ یہ بات انہوں نے جمعرات کو اپنے جا ری کر دہ ایک بیان میں کہی۔ انہوں نے کہاکہ یہ وہی عناصر ہیں جو گزشتہ دہائیوں سے اپنے مذموم مقاصد حاصل کرنے کے لئے عوام کو گمراہ کر رہے ہیں پی ڈی ایم کی جانب سے جان بوجھ کر ہر روز افراتفری کی باتیں کی جاتی ہیں تاکہ جو مثبت انتظامی تبدیلیاں ہم لے کر آ رہے ہیں ان کو ناکام بنایا جائے انہوں نے کہاکہ گھر کے اختلافات گھر میں رکھے جاتے ہیں میں واضح کر دینا چاہتا ہوں کہ ہم پی ڈی ایم کے ہرگز دباؤ میں نہیں آئیں گے۔
اسلام آباد (قدرت روزنامہ )پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے سینئر رہنما اور سابق…
راولپنڈی(قدرت روزنامہ)پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما زین قریشی نے کہا ہے کہ…
لاہور(قدرت روزنامہ)علامہ اقبال ایئر پورٹ پر دبئی کے مسافر کے قبضے سے اڑھائی کلو گرام…
کراچی(قدرت روزنامہ)سینیئر اداکار فیصل قریشی کی اہلیہ ثنا فیصل کی جانب سے حال ہی میں…
گابا(قدرت روزنامہ)قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان محمد رضوان نے آسٹریلیا کے خلاف میچ کے بعد…
لاہور (قدرت روزنامہ ) وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز نے مظفر آباد میں مسافر وین…