جہاں ضرورت محسوس ہو نیشنل پارٹی اپنی قومی ذمہ داری نبھائے گی ،ڈاکٹر مالک بلوچ


تربت(قدرت روزنامہ)نیشنل پارٹی کے مرکزی صدر، سابق وزیر اعلی بلوچستان اور ایم پی اے ڈاکٹر عبدالمالک بلوچ سے تربت پریس کلب کے نومنتخب عہدیداروں اور ممبران نے ان کی رہائش گاہ پر ملاقات کی، ڈاکٹر عبدالمالک بلوچ نے تربت پریس کلب کے صدر حافظ صلاح الدین سلفی سمیت کابینہ کے عہدیداروں کو مبارک باد پیش کی۔ اس موقع پر تربت پریس کلب کے عہدیداروں اور ممبران نے تربت پریس کلب کی نئی عمارت کے لیے تین کروڑ روپے کے فنڈز منظورکرانے پر ڈاکٹر عبدالمالک بلوچ کا شکریہ ادا کیا۔ڈاکٹر عبدالمالک بلوچ نے صحافیوں سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ میری خواہش ہے کہ تربت پریس کلب کو کوئٹہ کے بعد بلوچستان کے دوسرے بڑے پریس کلب کی طرح لاکر کھڑا کردوں تاکہ تربت پریس کلب ایک فعال ومثالی ادارہ بن سکے۔انہوں نے کہاکہ تربت پریس کلب کی نئی عمارت تعمیر ہونے کے بعد اس میں وہ تمام سہولتیں میسر ہوں گی جو ایک ماڈل پریس کلب میں ہونے چاہئیں۔ انہوں نے کہا کہ مجھے امید ہے کہ تربت پریس کلب کی نئی کابینہ تربت پریس کلب کی فعالیت کیلئے اہم کردار ادا کرے گی، جہاں پر ہماری ضرورت محسوس کی جائے گی نیشنل پارٹی اپنی قومی ذمہ داری کو نبھائے گی۔اس موقع پر ڈاکٹر عبدالمالک بلوچ نے صحافیوں سے موجودہ ملکی سیاسی صورتحال اور علاقائی مسائل پر بھی تبادلہ خیال کیا۔

Recent Posts

پی ٹی آئی کارکنوں کی رہائی کیلیے لاہور ہائیکورٹ میں درخواست دائر

لاہور(قدرت روزنامہ)پی ٹی آئی کارکنوں کی رہائی کے لیے ہائی کورٹ میں درخواست دائر کردی…

7 mins ago

سرکاری ملازم کی بیوہ کو ملنے والی نوکری دوسری شادی پر ختم نہیں ہوسکتی: لاہور ہائیکورٹ

لاہور (قدرت روزنامہ )لاہور ہائیکورٹ نے دوسری شادی کے بعد بیوہ کو سرکاری نوکری سے…

11 mins ago

ملک کو آگے بڑھانا ہے تو فوج اور عدلیہ کو آئینی حدود میں رہنا ہوگا: حافظ نعیم الرحمان

ساہیوال (قدرت روزنامہ)امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمان کا کہنا ہے کہ اگر ملک کو…

16 mins ago

سپریم کورٹ بار کا پریکٹس پروسیجر صدارتی ترمیمی آرڈیننس پر افسوس کا اظہار

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)سپریم کورٹ بار ایسوسی ایشن نے پریکٹس پروسیجر صدارتی ترمیی آرڈیننس پر…

16 mins ago

فلم ‘ویر زارا’ دوبارہ ریلیز کے بعد 100 کروڑ کلب میں شامل

ممبئی(قدرت روزنامہ) ماضی کی سُپر ہٹ رومانوی فلم ‘ویر زارا’ 20 سال بعد دوبارہ ریلیز…

29 mins ago

عالیہ بھٹ کس بیماری کا شکار ہیں؟ اداکارہ کا انکشاف

ممبئی (قدرت روزنامہ)بالی وڈ اداکارہ عالیہ بھٹ نے انکشاف کیا ہے کہ وہ ایک ایسی…

32 mins ago