اسلام آباد (قدرت روزنامہ )افغان شہریوں کا جعلی میڈیکل سرٹیفکیٹ پر پاکستان سے دیگر ممالک جانے کا انکشاف ہوا ہے۔
ایف آئی اے حکام کے مطابق پاکستان کے وزٹ ویزے بند ہونے کی وجہ سے افغان شہریوں کی بڑی تعداد علاج کے بہانے پاکستان کے ویزے حاصل کر رہی ہے، ایسے افغان شہری کابل سے اسلام آباد آتے ہیں اور یہاں سے دوسرے ممالک جانے کی کوششیں کرتے ہیں۔
حکام کے مطابق ایسے غیر ملکی اسلام آباد، لاہور یا کراچی کے سفارت خانوں یا قونصلیٹ سے امریکا یا جاپان سمیت مختلف ممالک کے ویزے حاصل کرتے ہیں اور پھر پاکستان سے ان ممالک کا سفر کرتے ہیں۔
امیگریشن حکام نے بتایا کہ گزشتہ 3 دن کے دوران ایسے 9 افغان شہریوں کو کراچی کے جناح انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر گرفتار کیا گیا جو جعلی میڈیکل سرٹیفکیٹ پر علاج کے بہانے پاکستان آئے تھے اور پھر یہاں سے بیرون ملک فرار ہونے کی کوشش کر رہے تھے۔
امیگریشن حکام نے مزید بتایا کہ گرفتار افغان شہریوں کو ایف آئی اے کے اینٹی ہیومن ٹریفکنگ سرکل نے عدالتی احکامات پر جیل بھیج دیا ہے۔
امیگریشن حکام کے مطابق ایسے افغانی شہریوں کے ویزے تو درست ظاہر ہوئے ہیں مگر ان کا پاکستان میں جعلسازی کرکے داخل ہونا اور اپنے مقاصد حاصل کرنا جرم ہے۔
صحت اور تعلیم پر بجٹ کا 35 فیصد خرچ کیا گیا جو آئی ایم ایف…
ماہرین کو شبہ ہے کہ بے تحاشا غیرقانونی شکار کی وجہ سے پنجاب اڑیال کی…
فحش مواد دیکھنے والوں میں پاکستانی سرفہرست ہیں، روزانہ 2 کروڑ افراد کوشش کرتے ہیں،…
احتساب عدالت نے بشریٰ بی بی کی ایک روزہ حاضری سے استثنا کی درخواست منظور…
وکیل نے استثنا کی درخواست دائر کردی، دوران سماعت بریت کی درخواست پر دلائل مکمل…
قومی ایئر لائن 35 ہزار سرکاری عازمین حج کو حجاز مقدس پہنچائے گی اسلام آباد(قدرت…