وزیراعلیٰ علی امین گنڈاپور کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری

اسلام آباد (قدرت روزنامہ )انسداد دہشتگردی عدالت اسلام آباد نے وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈا پور کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کر دیے۔

تفصیلات کے مطابق پی ٹی آئی رہنماؤں پر 9 مئی کے مقدمات سے متعلق درخواستوں پر سماعت انسداد دہشتگردی عدالت کے جج طاہر عباس سپرا کی عدالت میں ہوئی۔وکیل ظہور الحسن کی جانب سے علی امین گنڈاپور کی جانب سے حاضری سے استثنیٰ کی درخواست جمع کروائی گئی جس پر پراسیکیوٹر راجا نوید نے کہا کہ عدالت ملزم کا کنڈکٹ دیکھ لے مسلسل خلاف ورزی ہو رہی ہے۔

جج طاہرعباس سپرا نے ریمارکس دیے پچھلی مرتبہ حاضری سے معافی کی درخواست دی اور 8 کو جلسے میں طبعیت ٹھیک تھی، جس پر وکیل ظہور الحسن نے کہا عدالت آج استثنیٰ کی درخواست منظور کرے یقین دہانی کرواتا ہوں علی امین حاضر ہوں گے۔جج طاہر عباس سپرا نے استثنیٰ کی درخواست مسترد کرتے ہوئے علی امین گنڈا پور، واثق قیوم عباسی، راجہ راشد حفیظ اور عامر محمود کیانی کے بھی ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کر دیے۔

اس کے علاوہ عدالت نے عمر تنویر بٹ کو مسلسل غیر حاضری پر اشتہاری اشتہاری قرار دے دیا ہے۔خیال رہے کہ پی ٹی آئی رہنماؤں پر دہشتگردی کی دفعات کے تحت تھانہ آئی 9 میں مقدمہ درج ہے۔

جج انسدادد ہشتگردی عدالت طاہر عباس سپرا نے فیصل جاوید کی حاضری معافی کی درخواست منظور کرلی اور کیس کی سماعت 3 اکتوبر تک ملتوی کر دی۔

Recent Posts

اسحاق ڈار کے دورہ امریکا ملتوی کرنے پر ترجمان دفتر خارجہ ردعمل آگیا

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)وزیر خارجہ اسحاق ڈار کے دورہ امریکا ملتوی کرنے پر ترجمان دفتر…

8 mins ago

محسن نقوی کی چین کے وزیرسیاسی و قانونی امورسے ملاقات، تعاون بڑھانے پر اتفاق

اسلام آباد ( قدرت روزنامہ ) وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی سے چین کے وزیر…

20 mins ago

کیا 26ویں آئینی ترمیم کا معاملہ رک گیا ، اب مسودہ کون تیار کر رہے ہیں ۔۔۔؟حکومتی شخصیت نے اہم تفصیلات شیئر کر دیں

کراچی (قدرت روزنامہ) کیا 26ویں آئینی ترمیم کا معاملہ رک گیا ، اب مسودہ کون…

25 mins ago

میاں بیوی سے نکاح نامہ طلب کرنے اورحراساں کرنے پر 3 پولیس اہلکار برطرف

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)اسلام آباد میں میاں بیوی سے نکاح نامہ طلب کرنے اورحراساں کرنے…

36 mins ago

پنجاب حکومت کی جانب سے فراہم کردہ مفت وائی فائی پوائنٹس میں اضافہ

لاہور(قدرت روزنامہ) پنجاب میں حکومت کی جانب سے مفت وائی فائی پوائنٹس میں اضافہ کردیا…

49 mins ago

این اے97 تاندلیانوالہ:دوبارہ گنتی کیلئے لیگی امیدوار کی نظرثانی درخواست سماعت کیلئے مقرر

اسلام آباد ( قدرت روزنامہ ) سپریم کورٹ نے این اے 97 تاندلیانوالہ میں ووٹوں…

55 mins ago