واٹس ایپ میموری فُل ہوجانا اب مسئلہ نہیں رہا، نیا فیچر متعارف


اسلام آباد (قدرت روزنامہ)واٹس ایپ نے نیا فیچر متعارف کروا دیا جس کی مدد سے میموری فُل ہونے کی پریشانی سے جان چھوٹ جائے گی۔
غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق بیشتر صارفین واٹس ایپ کی کئی اہم اور کارآمد ہیکس سے اکثر ناواقف ہوتے ہیں مگر اب مذکورہ نئے فیچر سے صارفین یہ جان سکیں گے، کون سی چیٹ سب سے زیادہ میموری استعمال کر رہی ہے۔
ایسا ہی ایک فچر کچھ عرصہ قبل واٹس ایپ نے متعارف کروایا ہے جو میموری فُل ہونے کے سبب پریشان صارفین کے لیے ہیں۔ اس فیچر کو کس طرح استعمال کر سکتے ہیں، درج ذیل میں بتایا جا رہا ہے، تاکہ اسے استعمال کر کے صارفین باآسانی جان سکیں کہ ان کی کونسی چیٹ سب سے زیادہ جگہ استعمال کر رہی ہے۔
سب سے پہلے صارفین واٹس ایپ میں اوپر دائیں جانب موجود تین نقطوں پر کلک کریں، پھر سیٹنگز میں جائیں، سیٹنگز میں اسٹوریج اینڈ ڈیٹا کے آپشن پر کلک کریں پھر مینج اسٹوریج پر کلک کریں، یہاں آپ دیکھ سکیں گے کہ کون سی چیٹ آپ کے فون کی زیادہ جگہ استعمال کر رہی ہے۔

Recent Posts

اسحاق ڈار کے دورہ امریکا ملتوی کرنے پر ترجمان دفتر خارجہ ردعمل آگیا

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)وزیر خارجہ اسحاق ڈار کے دورہ امریکا ملتوی کرنے پر ترجمان دفتر…

5 mins ago

محسن نقوی کی چین کے وزیرسیاسی و قانونی امورسے ملاقات، تعاون بڑھانے پر اتفاق

اسلام آباد ( قدرت روزنامہ ) وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی سے چین کے وزیر…

17 mins ago

کیا 26ویں آئینی ترمیم کا معاملہ رک گیا ، اب مسودہ کون تیار کر رہے ہیں ۔۔۔؟حکومتی شخصیت نے اہم تفصیلات شیئر کر دیں

کراچی (قدرت روزنامہ) کیا 26ویں آئینی ترمیم کا معاملہ رک گیا ، اب مسودہ کون…

21 mins ago

میاں بیوی سے نکاح نامہ طلب کرنے اورحراساں کرنے پر 3 پولیس اہلکار برطرف

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)اسلام آباد میں میاں بیوی سے نکاح نامہ طلب کرنے اورحراساں کرنے…

33 mins ago

پنجاب حکومت کی جانب سے فراہم کردہ مفت وائی فائی پوائنٹس میں اضافہ

لاہور(قدرت روزنامہ) پنجاب میں حکومت کی جانب سے مفت وائی فائی پوائنٹس میں اضافہ کردیا…

45 mins ago

این اے97 تاندلیانوالہ:دوبارہ گنتی کیلئے لیگی امیدوار کی نظرثانی درخواست سماعت کیلئے مقرر

اسلام آباد ( قدرت روزنامہ ) سپریم کورٹ نے این اے 97 تاندلیانوالہ میں ووٹوں…

51 mins ago