قوموں میں اختلافات کے خاتمے اور امن کیلئے مشترکہ حکمت عملی اپنانا ہوگی،وزیراعظم


اسلام آباد (قدرت روزنامہ)وزیراعظم شہبازشریف کا کہنا ہے کہ قوموں میں اختلافات کے خاتمے اور امن کیلئے مشترکہ حکمت عملی اپنانا ہوگی، آج قوموں کے درمیان مکالمے کے فروغ کیلئے اقدامات کا عزم دہراتے ہیں۔
امن کے عالمی دن کے موقع پر اپنے پیغام میں وزیراعظم شہبازشریف نے کہا کہ پاکستان جنگ و تنازعات سے پاک دنیا کیلئے عالمی برادری کے ساتھ ہے، آج قوموں کے درمیان مکالمے کے فروغ کیلئے اقدامات کا عزم دہراتے ہیں، آج کی دنیا بے شمار تنازعات کے باعث تقسیم کا شکار ہے۔
وزیراعظم شہبازشریف نے مزید کہا کہ قوموں میں اختلافات کے خاتمے اور امن کیلئے مشترکہ حکمت عملی اپنانا ہوگی، پاکستان بات چیت کے ذریعے امن و استحکام پر پختہ یقین رکھتا ہے، خطے میں امن کے لیے جموں و کشمیر سمیت دیرینہ تنازعات کا حل ضروری ہے۔
شہبازشریف ن مزید کہا کہ مسئلہ کشمیر کے پائیدار حل کی بنیاد رائے شماری اور سلامتی کونسل کی قراردادوں پر عملدرآمد ہے، آج ہمیں ریاستی جارحیت کا سامنا کرنے والے فلسطینوں کو بھی نظرانداز نہیں کرنا چاہئے، مشرق وسطیٰ میں دیرپا امن کے لیے تنازع کا پرامن حل وقت کی ضرورت ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ پاکستان دنیا میں امن کے فروغ کیلئے عالمی برادری کے ساتھ مل کر کام کرنے کو تیار ہے، مل کر کام کرکے ہی آنے والی نسلوں کیلئے پرامن کل اور دنیا کو امن کا گہوارہ بناسکتے ہیں۔

Recent Posts

محسن نقوی کی چین کے وزیرسیاسی و قانونی امورسے ملاقات، تعاون بڑھانے پر اتفاق

اسلام آباد ( قدرت روزنامہ ) وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی سے چین کے وزیر…

2 mins ago

کیا 26ویں آئینی ترمیم کا معاملہ رک گیا ، اب مسودہ کون تیار کر رہے ہیں ۔۔۔؟حکومتی شخصیت نے اہم تفصیلات شیئر کر دیں

کراچی (قدرت روزنامہ) کیا 26ویں آئینی ترمیم کا معاملہ رک گیا ، اب مسودہ کون…

6 mins ago

میاں بیوی سے نکاح نامہ طلب کرنے اورحراساں کرنے پر 3 پولیس اہلکار برطرف

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)اسلام آباد میں میاں بیوی سے نکاح نامہ طلب کرنے اورحراساں کرنے…

18 mins ago

پنجاب حکومت کی جانب سے فراہم کردہ مفت وائی فائی پوائنٹس میں اضافہ

لاہور(قدرت روزنامہ) پنجاب میں حکومت کی جانب سے مفت وائی فائی پوائنٹس میں اضافہ کردیا…

30 mins ago

این اے97 تاندلیانوالہ:دوبارہ گنتی کیلئے لیگی امیدوار کی نظرثانی درخواست سماعت کیلئے مقرر

اسلام آباد ( قدرت روزنامہ ) سپریم کورٹ نے این اے 97 تاندلیانوالہ میں ووٹوں…

36 mins ago

لاہور جلسہ؛ علی گنڈاپور کی قیادت میں قافلہ روانہ، پی ٹی آئی کے ڈنڈا بردار کارکن تیار

پشاور(قدرت روزنامہ) پی ٹی آئی کے لاہور جلسے کے لیے علی گنڈاپور کی قیادت میں…

40 mins ago