اسلام آباد (قدرت روزنامہ)انسداد دہشتگردی عدالت اسلام آباد نے وزیراعلی خیبر پختون خوا علی امین گنڈاپور سمیت تحریک انصاف کے متعدد رہنماؤں کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کردیے جبکہ عمر تنویر بٹ کو اشتہاری قرار دے دیا۔
جج طاہر عباس سپرا نے پی ٹی آئی رہنماؤں کے خلاف جوڈیشل کمپلیکس حملہ اور توڑ پھوڑ پر تھانہ آئی نائن میں درج دہشت گردی کے مقدمے میں علی امین گنڈاپور کی درخواست ضمانت قبل از گرفتاری پر سماعت کی۔
ان کے وکیل راجہ ظہور الحسن نے علی امین گنڈاپور کی حاضری معافی کی درخواست عدالت میں جمع کروائی۔جج طاہر عباس سپرا نے کہا کہ پچھلی مرتبہ 4 ستمبر کو حاضری معافی کی درخواست دی تھی اور 8 ستمبر کو جلسے میں طبیعت ٹھیک ہوگئی؟
عدالت نے عدم پیروی پر علی امین گنڈاپور کی درخواست ضمانت قبل از گرفتاری خارج کر دی۔
عدالت نے وزیراعلی خیبر پختون خوا علی امین گنڈاپور، واثق قیوم عباسی، راجہ راشد حفیظ اور عامر محمود کیانی کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کردیے جبکہ عمر تنویر بٹ کو مسلسل غیر حاضری پر اشتہاری قرار دے دیا۔
عدالت نے فیصل جاوید کی حاضری معافی کی درخواست منظور کرکے کیس کی سماعت3 اکتوبر تک ملتوی کردی۔
اسلام آباد(قدرت روزنامہ)وزیراعظم پاکستان کے مشیر برائے سیاسی امور رانا ثناء اللہ کا کہنا ہے…
اسلام آباد (قدرت روزنامہ) وزیراعظم شہباز شریف نے کابینہ میں ردوبدل اور اضافے کا فیصلہ…
اسلام آباد(قدرت روزنامہ)وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ آرمی ایکٹ ترمیمی بل کی…
واشنگٹن (قدرت روزنامہ)جب دفتر جاتے ہوئے راستے میں آپ کو یاد آئے کہ لنچ باکس…
کراچی(قدرت روزنامہ)ملک میں آج سونےکی فی تولہ قیمت میں اضافہ ہوا ہے۔آل پاکستان جیمز اینڈ…
لاہور (قدرت روزنامہ)شوہر کے مبینہ تشدد کا شکار اداکارہ نرگس ہسپتال پہنچ گئیں۔اداکارہ نرگس…