ملک کو آگے بڑھانا ہے تو فوج اور عدلیہ کو آئینی حدود میں رہنا ہوگا: حافظ نعیم الرحمان

ساہیوال (قدرت روزنامہ)امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمان کا کہنا ہے کہ اگر ملک کو آگے بڑھانا ہے تو فوج اور عدلیہ کو اپنی آئینی حدود میں رہنا ہوگا۔
ساہیوال میں جلسہ عام سے خطاب کرتے ہوئے حافظ نعیم الرحمان کا کہنا تھا کہ یہ نااہل لوگ ترمیم کرکے عدلیہ بھی اپنی بنانا چاہتے ہیں، آئین میں ترمیم چاہتے ہیں لیکن پارلیمنٹ سے بل کو چھپائے رکھا، ہم مولانا (فضل الرحمان) سے توقع رکھتے ہیں کہ وہ پوری ترمیم کو مسترد کر دیں گے۔
امیر جماعت اسلامی نے کہا کہ پاکستان پر جعلی فارم 47 کی پیداوار نااہل حکومت مسلط کر دی گئی ہے جو جمہوریت کی توہین اور عوام کی رائے کا بٹوارہ ہے، فارم 45 کی بنیاد پر حکومت بننی چاہئے۔
حافظ نعیم الرحمان نے مزید کہا کہ پی ٹی آئی کے کارکنوں کو ٹرک کی بتی کے پیچھے لگایا جاتا ہے، پاکستان مزید کسی کھلواڑ کا متحمل نہیں ہو سکتا، اگر ملک کو آگے بڑھانا ہے تو فوج اور عدلیہ کو اپنی آئینی حدود میں رہنا ہوگا۔

Recent Posts

پاکستا ن ریلوے نے تمام مسافرٹرینوں کے کرایوں میں بڑی کمی کا اعلان کر دیا

لاہور (قدرت روزنامہ))پاکستان ریلوے نے تمام مسافر ٹرینوں کے کرایوں میں کمی کر دی۔ پاکستان…

2 mins ago

عباسی شہید اسپتال کے ملازم کو رشوت لینے پر قید اور جرمانے کی سزا

کراچی(قدرت روزنامہ) انسداد رشوت ستانی کی خصوصی عدالت نے عباسی شہید اسپتال کے ملازم کو…

14 mins ago

کراچی کے صارفین کے لیے بجلی مزید مہنگی ہونے کا امکان

کراچی(قدرت روزنامہ) شہر قائد کے صارفین کے لیے بجلی مزید مہنگی ہونے کا امکان ہے۔…

29 mins ago

سیاسی یتیموں کو سیاسی شہید نہیں بناوں گا: فیصل کریم کنڈی

پشاور ( قدرت روزنامہ ) گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی کاکہنا ہے کہ میری ایک…

32 mins ago

پنجاب :سی ایم مفت وائی فائی سروس کے دائرہ کار میں اضافہ کردیا گیا

لاہور (قدرت روزنامہ ) سی ایم مریم نواز مفت وائی فائی کے دائرہ کار میں…

36 mins ago

پی ٹی آئی مخصوص نشستوں کے معاملے میں ایک بار پھر سپریم کورٹ پہنچ گئی

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)تحریک انصاف نے مخصوص نشستوں کے معاملے میں ایک بار پھر سپریم…

39 mins ago