کوئٹہ/اسلام آباد(قدرت روزنامہ)گورنر بلوچستان سید ظہور احمد آغا سے جمعرات کے روز اسلام آباد میں وفاقی وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے ملاقات کی ملاقات کے دوران دونوں رہنماں نے ملک کی مجموعی سیاسی صورتحال، خطے کے امن کی بحالی کرنے میں پاکستان کا کردار اور صوبوں کے درمیان تعلقات کو مزید مستحکم بنانے سمیت باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا۔ اس موقع پر گورنر بلوچستان سید ظہور احمد آغا نے کہا کہ خطے میں پائیدار امن کے قیام اور دہشت گردی کے خلاف جنگ میں پاکستان کا اہم کردار ہے. اس وقت وفاق اور صوبوں کے درمیان خوشگوار تعلقات قائم ہیں اور سردست وفاق اور صوبوں کے خوشگوار تعلقات قائم ہیں جس کو مزید مستحکم کرنے کی اشد ضرورت ہے. دونوں رہنماوں نے بین الصوبائی روابط اور ہم آہنگی کو فروغ بنانے پر زور دیتے ہوئے اس بات پر اتفاق کیا کہ صوبوں کے درمیان تعلقات کو مزید مستحکم بنانے کے ساتھ ساتھ عوام کا عوام سے رابطوں کو فروغ دینا لازمی ہے۔
اسلام آباد (قدرت روزنامہ )پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے سینئر رہنما اور سابق…
راولپنڈی(قدرت روزنامہ)پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما زین قریشی نے کہا ہے کہ…
لاہور(قدرت روزنامہ)علامہ اقبال ایئر پورٹ پر دبئی کے مسافر کے قبضے سے اڑھائی کلو گرام…
کراچی(قدرت روزنامہ)سینیئر اداکار فیصل قریشی کی اہلیہ ثنا فیصل کی جانب سے حال ہی میں…
گابا(قدرت روزنامہ)قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان محمد رضوان نے آسٹریلیا کے خلاف میچ کے بعد…
لاہور (قدرت روزنامہ ) وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز نے مظفر آباد میں مسافر وین…