پنجاب کے 12 اضلاع کے مختلف علاقوں میں موبائل اور انٹرنیٹ سروسز معطل رہیں گی

لاہور ( قدرت روزنامہ )پنجاب بھر میں ہونے والے میڈیکل اینڈ ڈینٹل کالج داخلہ ٹیسٹ MDCAT میں نقل کی روک تھام کیلئے حکومت کا بڑا اقدام سامنے آیا ہے۔ پنجاب میں کل ( اتوار 22 ستمبر )کو ہونے والے میڈیکل اینڈ ڈینٹل کالج داخلہ ٹیسٹ کے دوران موبائل اور انٹرنیٹ سروسز معطل رہیں گی، اس ضمن میں وفاقی وزارت داخلہ نے حکومت پنجاب کی سفارش پر پی ٹی اے کو ہدایات جاری کر دی ہیں۔

محکمہ داخلہ پنجاب نے محکمہ صحت کی سفارش پر وفاقی حکومت کو مراسلہ لکھا تھا۔ ترجمان محکمہ داخلہ پنجاب کے مطابق موبائل اور انٹرنیٹ سروسز کی معطلی کیلئے پنجاب کے 26 امتحانی مراکز کی لوکیشن کوآرڈینیٹس پی ٹی اے کو ارسال کیے گئے ہیں۔ داخلہ ٹیسٹ کیلئے پنجاب کے 12 اضلاع میں 26 امتحانی مراکز بنائے گئے ہیں اور تمام 26 امتحانی مراکز کے 500 میٹر کی حدود میں موبائل اور انٹرنیٹ سروسز معطل رہیں گی۔

ترجمان نے بتایا کہ امتحانی مراکز کے گرد موبائل سگنلز صبح 9:30 سے دوپہر 1:30 تک معطل رہیں گے۔ پنجاب کے 12 شہروں میں کل ( اتوار 22 ستمبر ) میڈیکل اینڈ ڈینٹل کالج داخلہ ٹیسٹ کا انعقاد ہو رہا ہے۔ پنجاب کے 12 اضلاع میں قائم امتحانی مراکز میں 82,500 امیدوار امتحان میں شامل ہوں گے۔ ان شہروں میں لاہور، گوجرانولہ، سیالکوٹ، فیصل آباد، ملتان، بہاولپور، ڈی جی خان، ساہیوال، راولپنڈی، سرگودھا، گجرات اور رحیم یار خان شامل ہیں۔

Recent Posts

وزیراعظم شہباز شریف لندن چلے گئے، 23 ستمبر کو امریکا روانہ ہوں گے

اسلام آباد(قدرت روزنامہ) وزیراعظم شہباز شریف لاہور سے لندن چلے گئے، جہاں سے وہ 23…

5 mins ago

مریم اورنگزیب نے پی ٹی آئی جلسے میں خالی کرسیوں کی تصویر شیئر کردی

لاہور(قدرت روزنامہ) ن لیگی رہنما مریم اورنگزیب نے پی ٹی آئی جلسے میں خالی کرسیوں…

15 mins ago

جلسے میں نومئی کے اشتہاری لوگوں کے خلاف کارروائی ہوگی، وزیر اطلاعات پنجاب

لاہور(قدرت روزنامہ) صوبائی وزیر اطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری نے کہا ہے کہ جلسے میں نومئی…

27 mins ago

دیہاڑی داروں سمیت تمام مزدوروں کی سیسی اور ای او بی آئی میں رجسٹریشن کا حکم

کراچی(قدرت روزنامہ)سندھ ہائیکورٹ نے دیہاڑی داروں سمیت تمام مزدوروں کو سیسی اور ای او بی…

35 mins ago

علی امین کیخلاف شراب برآمدگی کیس، جوڈیشل مجسٹریٹ کی سماعت سے معذرت

اسلام آباد (قدرت روزنامہ ) اسلام آباد کی جوڈیشل مجسٹریٹ نے وزیراعلیٰ علی امین گنڈا…

53 mins ago

صدر زرداری کے ماضی کے ساتھی اسماعیل ڈاہری چرس اور کلاشنکوف برآمدگی پر گرفتار

دولت پور / حیدرآباد(قدرت روزنامہ)صدر مملکت آصف علی زرداری کے ماضی کے انتہائی قریبی ساتھی…

57 mins ago