رواں برس12 ربیع الاول کی تقریب تاریخی ہوگی، وزیرِ اعظم

(قدرت روزنامہ)وزیرِ اعظم عمران خان نے کہا ہے کہ رواں برس 12 ربیع الاول کی تقریب تاریخی ہوگی۔

تفصیلات کے مطابق وزیرِ اعظم عمران خان کی زیرِ صدارت رحمتہ اللعالمین اتھارٹی پر پیش رفت اور 12 ربیع الاول کی تیاریوں پر جائزہ اجلاس ہوا جس میں میں وزیرِ اعظم کو عید میلاد النبی ﷺ کی تقریب کی تیاریوں کے حوالے سے تفصیلی طور پر آگاہ کیا گیا جبکہ وزیرِ اعظم کو رحمتہ اللعالمین اسکالرشپ کے حوالے سے بھی بریف کیا گیا۔

اجلاس میں وزیر اعظم کو بریفنگ دیتے ہوئے کہا گیا کہ اسکالر شپ حضور ﷺ کی حیات اور سیرت پر تحقیق کرنے والے طلباء اور طالبات کیلئے مختص کیا گیا ہے، رحمتہ اللعالمین اسکالر شپ طلباء و طا لبات کو نیڈ بیس اور میرٹ بیس پر دیا جائے گا۔

عمران خان نے کہا کہ12 ربیع الاول کی تقریب پاکستان کی تاریخ کی سب سے بڑی تقریب ہوگی.، رحمتہ اللعالمین اتھارٹی کے ذریعے پوری دنیا کو آپ ﷺ کی سیرت کی آگاہی دی جائے گی۔

وزیرِ اعظم عمران خان نے مزید کہا کہ اتھارٹی کے ذریعے حضور پاکﷺ کی سیرت کی روشنی میں نوجوانوں کی کردار سازی پر توجہ دی جائے گی جبکہ اتھارٹی کے ذریعے نوجوان نسل کو بھی مسلمانوں کی تاریخ اور اسلامی انقلاب کے پہلوؤں سے روشناس کرایا جائے گا۔

اجلاس میں وفاقی وزراء فواد احمد چوہدری، پیر نور الحق قادری، شفقت محمود، معاونینِ خصوصی ڈاکٹر شہباز گِل، ڈاکٹر ارسلان خالد اور سینیٹر فیصل جاوید نے شرکت کی۔

واضح رہے اس سے قبل وزیراعظم عمران خان کی زیر صدارت تحریک انصاف کی پارلیمانی پارٹی کا اجلاس ہوا تھا جس میں وزیراعظم نے ارکان اسمبلی کو قومی اسمبلی اجلاس میں شرکت کی ہدایت کی اور اہم قومی معاملات پر پارلیمانی پارٹی کو اعتماد میں لیا ۔

وزیراعظم نے اجلاس میں ارکان کے مسائل بھی سنے اور ملکی و سیاسی صورتحال پر بھی بات چیت کی تھی۔

اس مو قع پر وزیراعظم نے کہا تھا کہ تمام معاملات حل ہو چکے ہیں ، حکومت اور فوج میں کسی قسم کی غلطی فہمی نہیں ہے،عسکری قیادت سے تعلقات مجھ سے بہتر کسی کے نہیں۔

وزیراعظم عمران خان نے مزید کہا تھا کہ ڈی جی آئی ایس آئی کی تعینانی پر تکنیکی خامی دور کر دی گئی ہے۔ تعیناتی پر ہونے والی قیاص آرائیاں درست نہیں۔

Recent Posts

نینتھارا نے ‘چنئی ایکسپریس’ میں شاہ رخ خان کیساتھ کام سے انکار کیوں کیا؟

ممبئی(قدرت روزنامہ)بالی ووڈ اور تامل فلم انڈسٹری کی معروف اداکارہ نینتھارا کی شاہ رخ خان…

2 hours ago

مخصوص نشستیں، اکثریتی ججز کی وضاحت پر چیف جسٹس نے جواب مانگ لیا

اسلام آباد(قدرت روزنامہ) چیف جسٹس آف پاکستان نے مخصوص نشستوں کے معاملے میں الیکشن کمیشن…

2 hours ago

بدعنوان ایف بی آر افسران کا سراغ لگانے کیلئے ایجنسیوں کی مدد طلب

اسلام آباد (قدرت روزنامہ) فیڈرل بورڈ آف ریونیو نے کرپشن میں ملوث افسران کا سراغ…

2 hours ago

وزیر اعظم شہباز شریف لندن چلے گئے

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)وزیر اعظم شہباز شریف لندن پہنچ گئے، لندن میں دو روز قیام کے…

3 hours ago

ژوب میں انسداد دہشت گردی فورس کی گاڑی پر فائرنگ سے اہلکار شہید

کوئٹہ(قدرت روزنامہ) بلوچستان کے علاقے ژوب میں انسداد دہشت گردی فورس کی گاڑی پر شدت…

3 hours ago

جمہوری عمل میں گرفتاریوں کے خلاف ہوں، مولانا فضل الرحمان کا اہم بیان

ملتان(قدرت روزنامہ)جمعیت علماءاسلام (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے کہا ہے کہ جمہوری عمل…

3 hours ago