اسحاق ڈار کے دورہ امریکا ملتوی کرنے پر ترجمان دفتر خارجہ ردعمل آگیا


اسلام آباد (قدرت روزنامہ)وزیر خارجہ اسحاق ڈار کے دورہ امریکا ملتوی کرنے پر ترجمان دفتر خارجہ نے ردعمل دیدیا۔
ترجمان دفتر خارجہ کی جانب سے جاری کردہ اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ سفارتی مصروفیات اور شنگھائی تعاون تنظیم کے سربراہان حکومت اجلاس کی تیاریوں کے پیش نظر اسحاق ڈار نیویارک نہیں جائیں گے۔
اقوام متحدہ جنرل اسمبلی اجلاس کے سلسلے میں وزیر خارجہ نے وزیراعظم کیساتھ نیویارک جانا تھا۔ترجمان کا کہنا ہے کہ وزیراعظم شہباز شریف کا اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے اجلاس میں شرکت کا پروگرام شیڈول کے مطابق ہوگا۔
گزشتہ روز خبر سامنے آئی تھی کہ ملکی سیاسی صورتحال کے تناظر میں وزیر خارجہ اسحاق ڈار کا دورہ امریکا ملتوی کردیا ہے۔

Recent Posts

معروف عالم دین ذاکر نائیک حکومتی دعوت پر پاکستان کا دورہ کریں گے

کراچی(قدرت روزنامہ) معروف بھارتی عالم دین اور مبلغ ڈاکٹر ذاکر نائیک نے پاکستان کے دورے…

2 mins ago

وزیراعظم شہباز شریف لندن چلے گئے، 23 ستمبر کو امریکا روانہ ہوں گے

اسلام آباد(قدرت روزنامہ) وزیراعظم شہباز شریف لاہور سے لندن چلے گئے، جہاں سے وہ 23…

18 mins ago

مریم اورنگزیب نے پی ٹی آئی جلسے میں خالی کرسیوں کی تصویر شیئر کردی

لاہور(قدرت روزنامہ) ن لیگی رہنما مریم اورنگزیب نے پی ٹی آئی جلسے میں خالی کرسیوں…

28 mins ago

جلسے میں نومئی کے اشتہاری لوگوں کے خلاف کارروائی ہوگی، وزیر اطلاعات پنجاب

لاہور(قدرت روزنامہ) صوبائی وزیر اطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری نے کہا ہے کہ جلسے میں نومئی…

40 mins ago

دیہاڑی داروں سمیت تمام مزدوروں کی سیسی اور ای او بی آئی میں رجسٹریشن کا حکم

کراچی(قدرت روزنامہ)سندھ ہائیکورٹ نے دیہاڑی داروں سمیت تمام مزدوروں کو سیسی اور ای او بی…

48 mins ago

علی امین کیخلاف شراب برآمدگی کیس، جوڈیشل مجسٹریٹ کی سماعت سے معذرت

اسلام آباد (قدرت روزنامہ ) اسلام آباد کی جوڈیشل مجسٹریٹ نے وزیراعلیٰ علی امین گنڈا…

1 hour ago