اسلام آباد میں میاں بیوی سے نکاح نامہ مانگنے والے 3پولیس اہلکاروں کو سزا دے کر مثال بنا دیا گیا

اسلام آباد (قدرت روزنامہ )تھانہ بارہ کہو کی حدود میں میاں بیوی سے نکاح نامہ طلب کرنے اور ہراساں کرنے والے وفاقی پولیس کے تین اہلکاروں کو نوکری سے برخاست کر دیا گیا ۔

تفصیلات کے مطابق اسلام آباد کے تھانہ بارہ کہو میں اہلکاروں کے خلاف مقدمہ درج کر لیا گیا، سروس سے ڈس مس ہونے والوں میں کانسٹیبل اسفند ایاز، کانسٹیبل نایاب اور سمیع اللہ شامل ہیں ۔ ایف آئی آر میں کہا گیاہے کہ پولیس اہلکاروں نے میاں بیوی کو روک کر نکاح نامہ طلب کیا ۔

ایف آئی آر کے متن کے مطابق خاتون شوہر کے ہمراہ شاہدرہ روڈ پر جارہی تھی کہ پولیس اہلکاروں نے روک کر نکاح نامہ طلب کیا، خاتون کا کہنا ہے کہ پولیس اہلکاروں نےمیرےشوہر کو دور بھیج کر میرا موبائل بھی چھینا۔ خاتون کا مزید کہنا ہے کہ اہلکاروں نے جنسی طورپرحراساں بھی کیا اور کال کرکے ملنے کے لیے دباؤ ڈالتے رہے، نمبر نہ دینے پر جان سے مارنے کی دھمکیاں بھی دیتے رہے

Recent Posts

تھانے پر حملے کا مقدمہ؛ پی ٹی آئی کے سابق رکن قومی اسمبلی اشتہاری قرار

کراچی(قدرت روزنامہ) پی ٹی آئی کے سابق رکن قومی اسمبلی کو تھانے پر حملے کے…

7 mins ago

پیپلز پارٹی کی رہنما ثمینہ گھرکی کو قومی اسمبلی کی مخصوص نشست واپس مل گئی

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)الیکشن کمیشن نے پنجاب سے پیپلز پارٹی کو قومی اسمبلی کی مخصوص نشست…

23 mins ago

توہین رسالت کے ملزم کی مبینہ مقابلے میں ہلاکت پر پولیس افسران معطل

عمر کوٹ(قدرت روزنامہ)توہین رسالت کے ملزم کی مبینہ پولیس مقابلے میں ہلاکت کے بعد میرپورخاص…

35 mins ago

معروف عالم دین ذاکر نائیک حکومتی دعوت پر پاکستان کا دورہ کریں گے

کراچی(قدرت روزنامہ) معروف بھارتی عالم دین اور مبلغ ڈاکٹر ذاکر نائیک نے پاکستان کے دورے…

50 mins ago

وزیراعظم شہباز شریف لندن چلے گئے، 23 ستمبر کو امریکا روانہ ہوں گے

اسلام آباد(قدرت روزنامہ) وزیراعظم شہباز شریف لاہور سے لندن چلے گئے، جہاں سے وہ 23…

1 hour ago

مریم اورنگزیب نے پی ٹی آئی جلسے میں خالی کرسیوں کی تصویر شیئر کردی

لاہور(قدرت روزنامہ) ن لیگی رہنما مریم اورنگزیب نے پی ٹی آئی جلسے میں خالی کرسیوں…

1 hour ago