کراچی(قدرت روزنامہ) شہر قائد کے صارفین کے لیے بجلی مزید مہنگی ہونے کا امکان ہے۔
کے الیکٹرک کی جانب سے بجلی صارفین پر اضافی بوجھ ڈالنے کی تیاریاں کی جا رہی ہیں ۔ کمپنی نے بجلی کی قیمت میں 51 پیسے فی یونٹ اضافے کے لیے نیپرا میں درخواست جمع کرا دی ہے، جس پر نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی (نیپرا) 3 اکتوبر کو سماعت کرے گی۔
کے الیکٹرک کی جانب سے بجلی کی قیمت میں یہ اضافہ اگست کے ماہانہ فیول چارجز ایڈجسٹمنٹ کی مد میں مانگا گیا ہے، جس کے منظور ہونے کی صورت میں کے الیکٹرک صارفین پر ایک ارب روپے سے زائد کا بوجھ پڑے گا۔
نیپرا نے کے الیکٹرک کے جولائی کے ایف سی اے کا فیصلہ تاحال جاری نہیں کیا ، جس میں کےالیکٹرک نے ماہ جولائی کے لیے بھی 3 روپے 9 پیسے فی یونٹ اضافہ مانگا تھا۔ جولائی کے ایف سی اے کی درخواست پر نیپرا نے 29 اگست کو سماعت کی تھی۔ جولائی کے ایف سی اے کی مد میں صارفین پر 6 ارب 20 کروڑ 60 لاکھ روپے کا بوجھ پڑے گا۔
پنجاب میں چائنیز پروجیکٹ کی سیکورٹی کے لیے گاڑیاں خریدنے کی منظوری لاہور(قدرت روزنامہ)چائنیز سیکورٹی…
لاہور میں ماحولیاتی آلودگی میں کمی کے لیے اقدامات شروع کر دیے گئے لاہور(قدرت روزنامہ)حکومتی…
جرمنی منصوبے کےلئے 2کروڑ یورو فراہم کرے گا،ترجمان اقتصادی امور اسلام آباد(قدرت روزنامہ)پاکستان اور جرمنی…
عدالت نے ملزمان کو گرفتار کرکے 7 نومبر کو پیش کرنے کا حکم دے دیا…
چکوال(قدرت روزنامہ )چوآسیدن شاہ کے علاقے جھیک میں فائرنگ سے خاتون سمیت 3 افراد جاں…
ملزمان پر آج بھی فرد جرم عائد نہ ہو سکی راولپنڈی(قدرت روزنامہ)بانی پی ٹی آئی…