صدر زرداری کے ماضی کے ساتھی اسماعیل ڈاہری چرس اور کلاشنکوف برآمدگی پر گرفتار


دولت پور / حیدرآباد(قدرت روزنامہ)صدر مملکت آصف علی زرداری کے ماضی کے انتہائی قریبی ساتھی سردار اسماعیل ڈاہری کو گاڑی سے چرس اور کلاشنکوف برآمد ہونے پر گرفتار کرلیا گیا۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق سابق صوبائی معاون خصوصی سردار اسماعیل ڈاہری کو گرفتار کرلیا گیا ہے ان کے خاندانی ذرائع نے اس بات کی تصدیق کی ہے۔
اسماعیل ڈاہری کو ان کے پی اے اور گارڈ سمیت کو آمری پل سے سی آئی اے پولیس جامشورو نے گرفتار کیا ہے اور نامعلوم مقام پر منتقل کردیا ہے، سیاسی مخالفین نے انتقامی کارروائی کروا کر میرے بھائی کو گرفتار کروایا۔
سردار اسماعیل ڈاہری ماضی میں صدر زرداری کے انتہائی قریب سمجھے جاتے تھے۔ اسماعیل ڈاہری پیپلز پارٹی کے مقابلے میں میدان میں اترے تھے بعد میں آصف علی زرداری کے کہنے پر الیکشن سے دست بردار ہوگئے تھے۔
دریں اثنا اے سیکشن پولیس لطیف آباد حیدرآباد نے سابق معاون خصوصی اسماعیل ڈاہری کی اور ان کے ساتھی عنایت اوٹھو کی گرفتاری ظاہر کردی۔
پولیس ترجمان کے مطابق پولیس نے آٹوبھان روڈ گندے پانی کی موٹر کے قریب سے دوران چیکنگ کار سے پانچ کلو چرس اور ایک بغیر لائسنس کلاشنکوف برآمد کی ہے، پولیس نے گاڑی میں سوار دو افراد کو حراست میں لیا، ملزمان کی شناخت اسماعیل ڈاہری اور عنایت اوٹھو کے نام سے ہوئی۔
پولیس ترجمان کے مطابق اسماعیل ڈاہری اور اس کے ساتھی عنایت اوٹھو نے ابتدائی بیان میں منشیات فروخت کرنے کا اعتراف کیا ہے، دونوں ملزمان کے خلاف نارکوٹکس ایکٹ اور آرمز ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کرلیا ہے۔
بعدازاں اے سیکشن پولیس نے اسماعیل ڈاہری اور عنایت اوٹھو کو ریمانڈ کے لیے سول جج نمبر دس کی عدالت میں پیش کردیا۔

Recent Posts

کراچی میں ملزمان ٹریفک پولیس اہلکار سمیت 2 افراد کو قتل کرکے اسلحہ چھین کر فرار

کراچی(قدرت روزنامہ) ڈسٹرکٹ کیماڑی کے علاقے شیر شاہ پراچہ چوک کے قریب دن دیہاڑے موٹر…

2 mins ago

تھانے پر حملے کا مقدمہ؛ پی ٹی آئی کے سابق رکن قومی اسمبلی اشتہاری قرار

کراچی(قدرت روزنامہ) پی ٹی آئی کے سابق رکن قومی اسمبلی کو تھانے پر حملے کے…

15 mins ago

پیپلز پارٹی کی رہنما ثمینہ گھرکی کو قومی اسمبلی کی مخصوص نشست واپس مل گئی

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)الیکشن کمیشن نے پنجاب سے پیپلز پارٹی کو قومی اسمبلی کی مخصوص نشست…

31 mins ago

توہین رسالت کے ملزم کی مبینہ مقابلے میں ہلاکت پر پولیس افسران معطل

عمر کوٹ(قدرت روزنامہ)توہین رسالت کے ملزم کی مبینہ پولیس مقابلے میں ہلاکت کے بعد میرپورخاص…

43 mins ago

معروف عالم دین ذاکر نائیک حکومتی دعوت پر پاکستان کا دورہ کریں گے

کراچی(قدرت روزنامہ) معروف بھارتی عالم دین اور مبلغ ڈاکٹر ذاکر نائیک نے پاکستان کے دورے…

58 mins ago

وزیراعظم شہباز شریف لندن چلے گئے، 23 ستمبر کو امریکا روانہ ہوں گے

اسلام آباد(قدرت روزنامہ) وزیراعظم شہباز شریف لاہور سے لندن چلے گئے، جہاں سے وہ 23…

1 hour ago