وزیراعظم کا اعلیٰ افسروں کے پروموشن کورس پر نہ جانے کا سخت نوٹس

اسلام آباد (قدرت روزنامہ ) وزیراعظم شہباز شریف نے وفاقی اور صوبائی افسران کے ترقیو ں کیلئے کورس پر نہ جانے کا سخت نوٹس لے لیا۔
وزیراعظم شہباز شریف نے وفاقی اور صوبائی افسران کی ترقیوں کے لئے لازمی کورس سے متعلق نئی ہدایات جاری کردیں۔
وزیراعظم آفس کی جانب سے جاری مراسلہ میں کہا گیا ہے کہ تمام محکمے یقینی بنائیں کہ افسران کو کورس پر جانے سے نہ روکا جائے، صرف ہنگامی اور ٹھوس وجوہات پر ہی کورس پر نامزدگی روکی جاسکتی ہے، مشاہدے میں آیا ہے یہ پریکٹس بن رہی ہے کہ افسران کورس پر نہیں جاتے۔
مراسلہ کے مطابق کسی بھی افسر کو ٹھوس وجہ بتانے پر صرف ایک دفعہ کورس پر نہ جانے کی چھوٹ مل سکتی ہے، ایم سی ایم سی، ایس ایم سی، این ایم سی کورس سے متعلق ہدایات دی گئی ہیں، مراسلہ تمام وفاقی محکموں، چیف سیکرٹریز کو جاری کر دیا گیا ہے۔

Recent Posts

تھانے پر حملے کا مقدمہ؛ پی ٹی آئی کے سابق رکن قومی اسمبلی اشتہاری قرار

کراچی(قدرت روزنامہ) پی ٹی آئی کے سابق رکن قومی اسمبلی کو تھانے پر حملے کے…

9 mins ago

پیپلز پارٹی کی رہنما ثمینہ گھرکی کو قومی اسمبلی کی مخصوص نشست واپس مل گئی

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)الیکشن کمیشن نے پنجاب سے پیپلز پارٹی کو قومی اسمبلی کی مخصوص نشست…

25 mins ago

توہین رسالت کے ملزم کی مبینہ مقابلے میں ہلاکت پر پولیس افسران معطل

عمر کوٹ(قدرت روزنامہ)توہین رسالت کے ملزم کی مبینہ پولیس مقابلے میں ہلاکت کے بعد میرپورخاص…

37 mins ago

معروف عالم دین ذاکر نائیک حکومتی دعوت پر پاکستان کا دورہ کریں گے

کراچی(قدرت روزنامہ) معروف بھارتی عالم دین اور مبلغ ڈاکٹر ذاکر نائیک نے پاکستان کے دورے…

52 mins ago

وزیراعظم شہباز شریف لندن چلے گئے، 23 ستمبر کو امریکا روانہ ہوں گے

اسلام آباد(قدرت روزنامہ) وزیراعظم شہباز شریف لاہور سے لندن چلے گئے، جہاں سے وہ 23…

1 hour ago

مریم اورنگزیب نے پی ٹی آئی جلسے میں خالی کرسیوں کی تصویر شیئر کردی

لاہور(قدرت روزنامہ) ن لیگی رہنما مریم اورنگزیب نے پی ٹی آئی جلسے میں خالی کرسیوں…

1 hour ago