شئیر کی گئی تصویر میں دیکھا جاسکتا ہے کہ اداکارہ مغربی لباس زیب تن کی ہوئی ہیں . اس سے قبل عائشہ عمر نے اپنی سالگرہ کی ویڈیو شئیر کی تھی . ویڈیو میں عائشہ عمر نے ایک ساتھ 3 کیک کاٹے جبکہ ان کے ہمراہ ان کے بہت سارے دوست بھی موجود تھے . اداکارہ عائشہ عمر کو اپنی سالگرہ کی تقریب میں مغربی اور غیر مناسب کپڑوں مں دیکھا گیا تھا . سالگرہ کے موقع پر اداکارہ و ماڈل عائشہ کا انسٹاگرام سالگرہ کی خواہشات اور دعاؤں سے بھر گیا تھا جو انہیں اپنے دوستوں اور ساتھی شخصیات سے ملی تھیں .
خیال رہے کہ عائشہ عمر نے اپنی سالگرہ کے موقع پر انسٹاگرام پر ایک پوسٹ میں اپنی بچپن کی تصویر شیئر کرتے ہوئے بتایا کہ یہ تصویر اس وقت کی ہے جب ان کی عمر 3 برس تھیں . اداکارہ نے کہا کہ اس بچی کو زندگی کے صدموں ، آزمائشوں ، خوشیوں ، کامیابیوں ، ناکامیوں ، محبتوں ، دلوں کے ٹوٹنے اور ترقی کے بارے میں کچھ پتہ نہیں تھا لیکن اسے سب سے بڑا اور ناقابل تصور صدمہ پہلے ہی مل چکا تھا . عائشہ عمر نے بتایا کہ ایک سال پہلے ہی میں نے اپنے والد کو کھو دیا لیکن میں نہیں جانتی تھی کہ اس کا کیا مطلب ہے، میں ایک باپ کو بھی نہیں جانتی تھی اور پھر بھی میں خوش تھی . . .View this post on Instagram