سندھ میں لوٹ مار کا بازار گرم ہے،کوئی پوچھنے والا نہیں،حافظ نعیم الرحمان

کندھ کوٹ (قدرت روزنامہ)امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمان کا کہنا ہے کہ پیپلز پارٹی نے کشمور سے کراچی تک لوٹ مار کا بازار گرم کر رکھا ہے سندھ کی سڑکیں اور شہر موہنجوداڑو کا منظر پیش کر رہی ہیں۔

حافظ نعیم الرحمان کا کہنا ہے کہ پیپلز پارٹی آئینی ترمیم کے ذریعے عدلیہ کو کنٹرول کرنے کی تما م سازشوں میں شریک ہے پوری حکومت عوام مینڈیٹ کی توہین کرکے وجود میں آئی ہے۔

ان کا کہنا ہے کہ اب لوٹ مار کا بازار بند کرنا ہوگا اور جمہور کی رائے کواحترام دینا پڑے گا سندھ کے عوام وڈیروں اور جاگیرداروں کے خوف میں نہ آئیں۔

انہوں نے کہا کہ کشمور میں بدامنی و ڈاکوؤں کا راج ہے صحافی قتل ہورہے ہیں جان محمد مہر، نصراللہ گڈانی کو قتل کیا گیا جبکہ حکومت خاموشی سے تماش دیکھ رہی ہے عوام کی دادرسی کرنے والا کوئی نہیں ہے۔

حافظ نعیم الرحمان نے کہا کہ مٹھی بھر اشرافیہ 25کروڑ عوام کو غلام بنانا چاہتی ہے انہوں نے کہا کہ کچے و پکے کے ڈاکوؤں کے خلاف جماعت اسلامی کی آواز کا حصہ بنیں۔

Recent Posts

نینتھارا نے ‘چنئی ایکسپریس’ میں شاہ رخ خان کیساتھ کام سے انکار کیوں کیا؟

ممبئی(قدرت روزنامہ)بالی ووڈ اور تامل فلم انڈسٹری کی معروف اداکارہ نینتھارا کی شاہ رخ خان…

1 hour ago

مخصوص نشستیں، اکثریتی ججز کی وضاحت پر چیف جسٹس نے جواب مانگ لیا

اسلام آباد(قدرت روزنامہ) چیف جسٹس آف پاکستان نے مخصوص نشستوں کے معاملے میں الیکشن کمیشن…

1 hour ago

بدعنوان ایف بی آر افسران کا سراغ لگانے کیلئے ایجنسیوں کی مدد طلب

اسلام آباد (قدرت روزنامہ) فیڈرل بورڈ آف ریونیو نے کرپشن میں ملوث افسران کا سراغ…

2 hours ago

وزیر اعظم شہباز شریف لندن چلے گئے

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)وزیر اعظم شہباز شریف لندن پہنچ گئے، لندن میں دو روز قیام کے…

2 hours ago

ژوب میں انسداد دہشت گردی فورس کی گاڑی پر فائرنگ سے اہلکار شہید

کوئٹہ(قدرت روزنامہ) بلوچستان کے علاقے ژوب میں انسداد دہشت گردی فورس کی گاڑی پر شدت…

2 hours ago

جمہوری عمل میں گرفتاریوں کے خلاف ہوں، مولانا فضل الرحمان کا اہم بیان

ملتان(قدرت روزنامہ)جمعیت علماءاسلام (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے کہا ہے کہ جمہوری عمل…

2 hours ago