پی ٹی آئی جلسے میں کوئی رکاوٹ کھڑی نہیں کی گئی، عطا تارڑ

لاہور (قدرت روزنامہ) وزیر اطلاعات و نشریات عطا تارڑ نے کہا ہے کہ لاہور جلسے سے متعلق پاکستان تحریک انصاف کے تمام دعوے دھرے کے دھرے رہ گئے۔

ان کا کہنا تھا کہ جلسے سے متعلق بڑی بڑی باتیں کی گئی تھیں، پی ٹی آئی والوں نے لاہور جلسے سے متعلق بہت بڑھکیں ماریں، لاہور میں تمام راستے کھلے تھے،ٹریفک رواں دواں تھا، پی ٹی آئی جلسے میں کوئی رکاوٹ کھڑی نہیں کی گئی۔

عطا تارڑ نے کہا کہ پی ٹی آئی پورا زور لگانے کے باوجود بندے جمع نہ کرسکی، لاہور جلسے سے متعلق پی ٹی آئی کے تمام دعوے دھرے کے دھرے رہ گئے، عوام نے پی ٹی آئی کی انتشار اور تقسیم کی سیاست کو ایک بار پھر مسترد کردیا۔

وزیر اطلاعات نے کہا کہ حکومتی پالیسیوں کی بدولت معیشت بہتری کی جانب گامزن ہے، عالمی ادارے پاکستان کی اقتصادی ترقی کااعتراف کررہے ہیں، پی ٹی آئی کا ایجنڈا ملک میں انتشار اور تباہی ہے، کسی کو این آر او نہیں ملےگا۔

Recent Posts

نینتھارا نے ‘چنئی ایکسپریس’ میں شاہ رخ خان کیساتھ کام سے انکار کیوں کیا؟

ممبئی(قدرت روزنامہ)بالی ووڈ اور تامل فلم انڈسٹری کی معروف اداکارہ نینتھارا کی شاہ رخ خان…

37 mins ago

مخصوص نشستیں، اکثریتی ججز کی وضاحت پر چیف جسٹس نے جواب مانگ لیا

اسلام آباد(قدرت روزنامہ) چیف جسٹس آف پاکستان نے مخصوص نشستوں کے معاملے میں الیکشن کمیشن…

41 mins ago

بدعنوان ایف بی آر افسران کا سراغ لگانے کیلئے ایجنسیوں کی مدد طلب

اسلام آباد (قدرت روزنامہ) فیڈرل بورڈ آف ریونیو نے کرپشن میں ملوث افسران کا سراغ…

1 hour ago

وزیر اعظم شہباز شریف لندن چلے گئے

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)وزیر اعظم شہباز شریف لندن پہنچ گئے، لندن میں دو روز قیام کے…

1 hour ago

ژوب میں انسداد دہشت گردی فورس کی گاڑی پر فائرنگ سے اہلکار شہید

کوئٹہ(قدرت روزنامہ) بلوچستان کے علاقے ژوب میں انسداد دہشت گردی فورس کی گاڑی پر شدت…

2 hours ago

جمہوری عمل میں گرفتاریوں کے خلاف ہوں، مولانا فضل الرحمان کا اہم بیان

ملتان(قدرت روزنامہ)جمعیت علماءاسلام (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے کہا ہے کہ جمہوری عمل…

2 hours ago