وزیر اعظم شہباز شریف لندن چلے گئے

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)وزیر اعظم شہباز شریف لندن پہنچ گئے، لندن میں دو روز قیام کے بعد امریکہ روانہ ہوں گے . وزیر اعظم شہباز شریف کو لوٹن ایئرپورٹ سے پولیس کے پروٹوکول کے ساتھ ان کی رہائش گاہ لایا گیا .


شہباز شریف لندن میں دو روز قیام کے بعد امریکا روانہ ہوں گے، وزیراعظم امریکہ میں اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی سے خطاب کریں گے . اس سے قبل ایک بیان میں وزیر اعظم شہباز شریف کا کہنا تھا کہ اقوام متحدہ جنرل اسمبلی اجلاس میں پاکستان کی نمائندگی کے لیے نیویارک روانہ ہورہا ہوں . وزیر اعظم شہباز شریف کا مزید کہنا تھا کہ نیو یارک میں انتہائی مصروف وقت گزرے گا .

. .

متعلقہ خبریں