اداکارہ نے کہا کہ اگر انہیں اپنے کام یا والدین کے درمیان انتخاب کرنا پڑے تو یہ بات واضح ہے کہ وہ اپنی زندگی اپنے والدین کے لئے قربان کریں گی ،کام سے وقفہ لینا کوئی اتنا بڑا سودا نہیں ہے . انہوں نے اپنی والدہ کی طبیعت کے بارے میں آگاہ کرتے ہوئے بتایا کہ ان کی والدہ اب ٹھیک ہیں اور وہ کام پر واپس آگئی ہیں . حریم فاروق کا کہنا تھا کہ وہ اپنے گھر والوں کو وقت دینے پر کوئی سمجھوتہ نہیں کر سکتیں اور انہیں معلوم ہے کہ اس کے بعد کام ان کے پاس خود آئے گا جوکہ ان کے پاس ہے اور اس کے لئے وہ شکر گزار ہیں . . .
(قدرت روزنامہ)معروف پاکستانی اداکارہ حریم فاروق نے اپنی شوبز انڈسٹری سے دوری اختیار کرنے کی اصل وجہ بتا دی .
حریم فاروق نے حال ہی میں ایک نجی ٹی وی چینل کے شو میں شرکت کی جہاں انہوں نے میزبان کے ایک سوال کا جواب دیتے ہوئے بتایا کہ ان کی والدہ کی طبیعت ٹھیک نہ ہونے کی وجہ سے وہ کام پر توجہ نہیں دے پا رہی تھیں .
متعلقہ خبریں