بدعنوان ایف بی آر افسران کا سراغ لگانے کیلئے ایجنسیوں کی مدد طلب

اسلام آباد (قدرت روزنامہ) فیڈرل بورڈ آف ریونیو نے کرپشن میں ملوث افسران کا سراغ لگانے کیلئے ایجنسیوں کی مدد لینے کا فیصلہ کیا ہے۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق چیئرمین ایف بی آر نے افسران پر واضح کیا ہے کہ ادارے میں جزا و سزا کا سخت نظام لاگو کیا جائے گا اور کسی بھی قسم کی کرپشن کو برداشت نہیں کریں گے، سکیورٹی ادارے بدعنوان افسران پر نظر رکھیں گے جن کیخلاف سخت کارروائی کی جائے گی۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ چیئرمین فیڈرل بورڈ آف ریونیو راشد محمود لنگڑیال نے جمعہ کوایف بی آر ہیڈکوارٹر میں سینئر ٹیکس افسران (گریڈ 17 اور اس سے اوپر) سے خطاب میں ایف بی آر کے نئے اصلاحاتی پلان کے اہم نکات کا تذکرہ کیا۔

انہوں نے بتایا کہ غیر معمولی کارکردگی دکھانے والے افسران کے لیے اضافی مالی مراعات کی منظوری لے لی گئی ہے۔ ایف بی آر پہلے سے ہی اچھی کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والے افسران کو سہہ ماہی بنیادوں پر مراعات دے رہا ہے لیکن اب اس نظام کو مزید بہتر کیا جائے گا۔

انہوں نے واضح طور پر کہا کہ وہ ٹیکس ڈیپارٹمنٹ میں کسی بھی قسم کی کرپشن کو برداشت نہیں کریں گے اور قانون نافذ کرنے والے ادارے ان افسران پر نظر رکھیں گے جو بدعنوانی میں ملوث ہوں گے۔

Recent Posts

نینتھارا نے ‘چنئی ایکسپریس’ میں شاہ رخ خان کیساتھ کام سے انکار کیوں کیا؟

ممبئی(قدرت روزنامہ)بالی ووڈ اور تامل فلم انڈسٹری کی معروف اداکارہ نینتھارا کی شاہ رخ خان…

3 hours ago

مخصوص نشستیں، اکثریتی ججز کی وضاحت پر چیف جسٹس نے جواب مانگ لیا

اسلام آباد(قدرت روزنامہ) چیف جسٹس آف پاکستان نے مخصوص نشستوں کے معاملے میں الیکشن کمیشن…

3 hours ago

وزیر اعظم شہباز شریف لندن چلے گئے

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)وزیر اعظم شہباز شریف لندن پہنچ گئے، لندن میں دو روز قیام کے…

4 hours ago

ژوب میں انسداد دہشت گردی فورس کی گاڑی پر فائرنگ سے اہلکار شہید

کوئٹہ(قدرت روزنامہ) بلوچستان کے علاقے ژوب میں انسداد دہشت گردی فورس کی گاڑی پر شدت…

4 hours ago

جمہوری عمل میں گرفتاریوں کے خلاف ہوں، مولانا فضل الرحمان کا اہم بیان

ملتان(قدرت روزنامہ)جمعیت علماءاسلام (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے کہا ہے کہ جمہوری عمل…

4 hours ago

پی ٹی آئی جلسے میں کوئی رکاوٹ کھڑی نہیں کی گئی، عطا تارڑ

لاہور (قدرت روزنامہ) وزیر اطلاعات و نشریات عطا تارڑ نے کہا ہے کہ لاہور جلسے…

5 hours ago