مکمل فری ہینڈ کے باوجود پی ٹی آئی ملک بھر سے صرف چند لوگ جمع کرسکی: وزیراطلاعات


اسلام آباد (قدرت روزنامہ)وفاقی وزیراطلاعات عطا تارڑ نے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے لاہورجلسے کو ناکام قرار دے دیا۔
ایک بیان میں کہا،، مکمل فِری ہینڈ کے باوجود پی ٹی آئی پاکستان بھر سے صرف چند لوگ جمع کرسکی ،، بولے،، ملک میں مہنگائی کم ہوئی ہے ،، جس کا اعتراف خود پی ٹی آئی کے کارکن کررہے ہیں ،، لیکن ان کی قیادت پاکستان کی ترقی سے خوف زدہ ہے،،تحریک انصاف کے تمام جلسوں کا مقصد اپنے لیڈر کو رہا کرانا ہے،، لیکن این آر او نہیں ملے گا ۔۔
اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے عطا تارڑ کا کہنا تھاکہ علی امین گنڈا پور صرف دس بارہ گاڑیوں میں آئے، ان کا جلسہ ناکام ہوگیا ہے، ہم نے ان کو مکمل طور پر فری ہینڈ دیا، انہوں نے ملک بھر میں اپنے لوگوں کو متحرک کرنے کی کوشش کی لیکن اس کے باوجود لوگ ان کے جلسے میں اکھٹے نہیں ہوئے۔
انہوں نے کہا کہ مہنگائی کم ہوئی ہے، پی ٹی آئی کے دور میں مہنگائی ڈبل ڈیجیٹ میں گئی، تحریک انصاف کے دور میں معیشت تنزلی کی طرف گئی، تحریک انصاف ملک میں انتشار پیدا کرنی چاہتی ہے، یہ چاہتے ہیں ان کا لیڈر جیل سے باہر آئے، یہ این آر او لینے کی کوشش ہے۔
ان کا کہنا تھاکہ جتنے ان لوگوں نے بلند و بانگ دعوے کیے تھے وہ دھرے کے دھرے رہ گئے، علی امین گنڈا پور نے کہا پنجاب جارہے ہیں، پنجاب مہمان نواز ہیں، لطیف کھوسہ نے چیف جسٹس بارے میں غلط زبان استعمال کی۔
عطا تارڑ کا کہنا تھاکہ لاہور کے تمام راستے آج دن بھر کھلے رہے، پی ٹی آئی کے قافلوں کیلئے کسی مقام پر رکاوٹ کھڑی نہیں کی گئی، جلسے کے مناظر سے پتا چلتا ہے کہ اسلام آباد کی طرح لاہور کا جلسہ بھی ناکام رہا، ہم نے جلسے کیلئے جگہ اور سکیورٹی فراہم کی لیکن یہ لوگ جمع کرنے میں ناکام رہے، اسلام آباد جلسے میں بڑی بڑھکیں ماری تھی اور نتیجہ کھودا پہاڑ نکلا چوہا وہ بھی مرا ہوا۔

Recent Posts

ہرنائی میں سیکیورٹی فورسز کی کارروائی، میجر اور حوالدار شہید، 3 دہشت گرد ہلاک

ضلع ہرنائی میں معصوم شہریوں کو نشانہ بنانے کی منصوبہ بندی کی اطلاع پر سیکیورٹی…

2 hours ago

عمران خان نے کہا ہے کہ 24 تاریخ کا احتجاج مطالبات ماننے تک جاری رہے گا، علیمہ خان

جب تک مطالبات نہیں مانے جاتے احتجاج جاری رہے گا، عمران خان کی ہمشیرہ علیمہ…

2 hours ago

دہشت گردی کا مقابلہ کرنے کے لیے باتیں کم اور کام زیادہ ہونا چاہیے، بلاول بھٹو زرداری

عالمی سطح پر دوست ممالک سے ملکر اِس بین الاقوامی نیٹ ورک کو بے نقاب…

2 hours ago

اسموگ؛ پنجاب میں 17 نومبر تک تمام سرکاری اور نجی اسکول بند رکھنے کا فیصلہ

یہ فیصلہ اضلاع کی جانب سے موصول ہونے والی شکایات کی روشنی میں کیا گیا،…

3 hours ago

توشہ خانہ؛ نیب کی عمران اور بشریٰ کی سزا کالعدم ،کیس ریمانڈ بیک کرنے کی استدعا

میں خود توشہ خانہ کیس میں سزا کے طریقہ کار سے متفق نہیں ہوں، نیب…

3 hours ago

ترقیاتی منصوبوں کے لئے مختص وسائل عوام کے ٹیکسز کا پیسہ ہے ، جن کا ضیاع قطعی قابل برداشت نہیں ،وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی

وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی کی زیر صدارت صوبے میں منظورہ شدہ ترقیاتی منصوبوں…

3 hours ago