سعودی عرب میں دنیا کی پہلی روبوٹک دل کی پیوندکاری، 16 سالہ مریض پر کامیاب آپریشن


اسلام آباد (قدرت روزنامہ)سعودی عرب کے طبی شعبے نے ایک اور سنگ میل عبور کر لیا ہے۔ مملکت میں پہلی بار ایک 16 سالہ نوجوان پر دنیا کی پہلی روبوٹک دل کی پیوندکاری کامیابی سے مکمل کی گئی۔ یہ تاریخی کامیابی سعودی کارڈیک سرجن ڈاکٹر فراس خلیل کی قیادت میں کنگ فیصل اسپیشلسٹ اسپتال اور ریسرچ سینٹر (KFSHRC) میں حاصل کی گئی، جہاں دل کے چوتھے مرحلے کی ناکامی کا شکار نوجوان مریض کا جدید ترین طریقہ کار سے علاج کیا گیا۔
یہ ڈھائی گھنٹے کی طویل پیچیدہ سرجری جدید روبوٹک ٹیکنالوجی کی مدد سے انجام دی گئی، جس میں مریض کے سینے میں کوئی چیرا لگائے بغیر دل تک رسائی حاصل کی گئی اور دل کو تبدیل کیا گیا۔ اسپتال نے اپنے بیان میں کہا کہ یہ سرجری ہفتوں کی محتاط منصوبہ بندی کا نتیجہ تھی، جس کے دوران 3 دنوں میں 7 مرتبہ ورچوئل سیمولیشن کے ذریعے آپریشن کی مشق کی گئی۔
اسپیٹل کے مطابق یہ روبوٹک سرجری دل کی پیوندکاری میں ایک “انقلابی پیشرفت” ہے، کیونکہ یہ کم سے کم چیرا لگانے والے طریقہ کار کی بدولت صحتیابی کے وقت کو نمایاں طور پر کم کرتی ہے اور کھلی سرجری کے مقابلے میں پیچیدگیوں کے امکانات کو بھی کم کرتی ہے۔
گزشتہ سال کنگ فیصل اسپیشلسٹ اسپتال اور ریسرچ سینٹر نے دنیا کا پہلا مکمل روبوٹک جگر کا کامیاب ٹرانسپلانٹ بھی انجام دیا تھا، جس میں 66 سالہ سعودی شہری جو نان الکوحلک لیور سروسس اور ہیپاٹو سیلولر کارسینوما کا شکار تھا، جس پر یہ سرجری کی گئی۔ اُس وقت سے اب تک 4 مزید روبوٹک جگر کے ٹرانسپلانٹ کیے جاچکے ہیں، جن میں تمام مریض سعودی شہری تھے۔
اس کامیابی پر بات کرتے ہوئے کنگ فیصل اسپیشلسٹ اسپتال اور ریسرچ سینٹر کے آرگن ٹرانسپلانٹ سینٹر کے ایگزیکٹو ڈائریکٹر ڈاکٹر ڈائٹر بروئرنگ نے العربیہ انگلش سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ یہ خصوصی اسپتال گزشتہ 4 دہائیوں سے سعودی عرب کو اعضا کی پیوندکاری کے میدان میں عالمی سطح پر نمایاں کرنے کی کوشش کررہا ہے۔
انہوں نے کہا کہ روبوٹک اعضا کی پیوندکاری صحت کے میدان میں ایک نئے دور کا آغاز ہے، جہاں درستگی اور کم سے کم چیرا لگانے والے طریقے کی مدد سے اعضا کی پیوندکاری کے عمل میں انقلاب برپا کیا جارہا ہے۔
یہ کامیابی نہ صرف سعودی عرب کے طبی شعبے میں ایک بڑی پیشرفت ہے بلکہ عالمی سطح پر مملکت کی ممتاز حیثیت کو مزید مضبوط کرے گی، سعودی عرب، جو پہلے ہی روبوٹک سرجری کے شعبے میں نمایاں ہورہا ہے، اب دل اور جگر کی پیوندکاری جیسے پیچیدہ آپریشنز میں بھی دنیا کے لیے ایک مثال بن چکا ہے۔

Recent Posts

عامر خان کی فلم ’تارے زمین پر‘ کا سیکوئیل ’ستارے زمین پر‘ کب ریلیز ہوگا؟

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)’ستارے زمین پر‘ رواں برس ریلیز ہونے والی وہ فلم ہے جس…

2 mins ago

پی ٹی آئی کا احتجاج کوئی چیلنج نہیں، یہ کال خود ان کے لیے نقصان کا باعث بنے گی، رانا ثنااللہ

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)وزیراعظم پاکستان کے مشیر برائے سیاسی امور رانا ثنااللہ نے کہا ہے…

12 mins ago

خیبرپختونخوا کے عوام کارکردگی پر ووٹ دیتے تو پی ٹی آئی کی حکومت نہ بنتی، شیر افضل مروت کی پھر تنقید

پشاور(قدرت روزنامہ)پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے سینیئر رہنما شیر افضل مروت نے پارٹی…

22 mins ago

وزیر اعلیٰ کے پی کے علی امین گنڈا پور کا 24 نومبر کو ہر قیمت پر اسلام آباد پہنچنے کا اعلان

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈا پور نے 24 نومبر کو…

34 mins ago

لندن ہائیکورٹ نے نواز شریف کے بیٹے حسن نواز کو دیوالیہ قرار دے دیا

لندن(قدرت روزنامہ)لندن ہائیکورٹ نے سابق وزیراعظم پاکستان نواز شریف کے بیٹے حسن نواز کو دیوالیہ…

52 mins ago

پی سی بی کی جیسن گلیسپی کو کوچنگ کے عہدے سے ہٹانے کی سختی سے تردید

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے جیسن گلیسپی کے ہیڈ کوچ…

1 hour ago