سندھ ریٹائرڈ ملازمین کے لیے گولڈن چیک گریجویٹی اسکیم کیا ہے؟


اسلام آباد (قدرت روزنامہ)سندھ حکومت نے ریٹائرڈ ملازمین کی ماہانہ پنشن کی فراہمی ختم کرنے کے لیے سول سروس ایکٹ 1973 میں ترمیم کا فیصلہ کیا ہے۔
مجوزہ ترمیم کے مطابق جولائی 2024 کے بعد بھرتی کیے گئے سرکاری ملازمین ریٹائرمنٹ کے بعد ماہانہ پنشن کے اہل نہیں ہوں گے۔
ترمیم میں کہا گیا ہے کہ ملازمین اور صوبائی حکومت دونوں سندھ ایمپلائز بینیفٹ اسکیم میں حصہ ڈالیں گے، جس کے ذریعے ریٹائر ہونے والے افراد کو ایک بار گولڈن چیک گریجویٹی ملے گی۔ اس اسکیم کے لیے حکومت سے 12 فیصد اور ملازمین سے 10 فیصد حصہ درکار ہوگا۔
سندھ حکومت کے مطابق اس اقدام کا مقصد صوبائی بجٹ پر پنشن کا مالی بوجھ کم کرنا ہے، جو فی الحال پنشن کی ادائیگیوں کے لیے بجٹ کا ایک اہم حصّہ مختص کرتا ہے۔
قبل ازیں وزیراعلیٰ ہاؤس میں کابینہ کے اجلاس کے دوران سندھ حکومت نے یکم جولائی 2024 سے سندھ ڈیفائنڈ کنٹری بیوٹری پنشن اسکیم 2024 کے نفاذ کی منظوری دی تھی۔
کابینہ نے سندھ سول سرونٹ ایکٹ 1973 میں نئی ذیلی شق شامل کرنے کی بھی منظوری دی تھی۔ مجوزہ ترمیم میں کہا گیا ہے کہ سندھ سول سرونٹ (ترمیمی) ایکٹ 2024 کے نفاذ پر یا اس کے بعد سول سرونٹ کے طور پر تعینات یا ریگولرائز ہونے والے کسی بھی فرد کو پنشن اور گریجویٹی کی اہلیت کے بغیر سول سرونٹ سمجھا جائے گا۔
اب اس کے بجائے یہ افراد ڈیفائنڈ کنٹری بیوشن پنشن اسکیم میں حصہ لیں گے، جہاں وہ مقررہ رہنما خطوط کے تحت فنڈ میں اپنے اور حکومت دونوں کے ذریعہ عطیہ کردہ رقم وصول کریں گے۔

Recent Posts

چیمپئنزکپ: صائم ایوب کے 156 رنز کی بدولت پینتھرز نے اسٹالینز کو 20 رنز سے ہرادیا

فیصل آبا(قدرت روزنامہ)چیمپئنز ون ڈے کپ میں پینتھرز نے اسٹالینز کو 20 رنز سے ہرادیا۔…

1 min ago

ژوب میں دہشتگردوں کا حملہ، ایک سیکیورٹی اہلکار شہید، 3 زخمی

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)بلوچستان کے ضلع ژوب کی تحصیل ژوب میں اینٹی ٹیررازم فورس (اے…

27 mins ago

حکومت نے فسطائیت کی انتہا کی، پیچھے نہیں ہٹیں گے، آئندہ زیادہ منظم جلسہ کرینگے، بیرسٹر گوہر خان

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئرمین بیرسٹر گوہر خان نے…

36 mins ago

بلوچستان کے سرکاری افسران زکوٰۃ کی رقم ڈکار گئے، آڈٹ جنرل کی رپورٹ میں انکشاف

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)بلوچستان کے محکمہ زکوٰۃ میں بےقاعدگیوں کا انکشاف، آڈیٹرجنرل پاکستان کی آڈٹ…

57 mins ago

چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے مخصوص نشستوں سے متعلق اکثریتی ججز کی وضاحت پر اہم سوالات اٹھا دیے

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس قاضی فائز عیسٰی نے پاکستان تحریک انصاف…

1 hour ago

سابق کرکٹر مشتاق احمد کی صاحبزادی پیاگھر سدھار گئیں، قومی کھلاڑیوں کی تقریب میں شرکت

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)قومی کرکٹ ٹیم کے سابق مایہ ناز کھلاڑی مشتاق احمد کی صاحبزادی…

1 hour ago