اسلام آباد (قدرت روزنامہ)مسابقتی کمیشن آف پاکستان (سی سی پی) نے گمراہ کن اعلانات پر مختلف برانڈز کو نوٹس جاری کرتے ہوئے صارفین کو برانڈز سے محتاط رہنے اور ڈسکاؤنٹ سے متعلق تمام معلومات کی تصدیق کرنے کی ہدایت کی ہے۔
سی سی پی کے جاری اعلامیے کے مطابق مختلف ریٹیلز کی جانب سے سیزن کی اختتامی سیل کے نام پر ڈسکاؤنٹ کے حوالے سے گمراہ کن اشتہارات اور اعلانات پر 20 مختلف برانڈز کو نوٹس جاری کیے گئے ہیں۔
اعلامیے کے مطابق کمیشن نےجڑواں شہروں (راولپنڈی و اسلام آباد) میں مختلف مارکیٹس کا دورہ کرکے نشاندہی کی مختلف برانڈز نے اپنی مصنوعات کی اینڈ سیزن سیل پر ایک متاثر کن شرح جیسے کہ 30 فیصد اور 50 فیصد تک ڈسکاؤنٹ کے اشتہار آویزاں کررکھے تھے۔
سی سی پی کی ٹیم کے اسٹور میں جانے پر معلوم ہوتا ہے کہ یہ سب سے زیادہ ڈسکاؤنٹ کم مقبول پراڈکٹ پر ہے اور مقبول پراڈکٹ پر ڈسکاؤنٹ کی پیشکش بہت ہی کم اور نہ ہونے کے برابر تھی۔
کمیشن نے صارفین کو برانڈز سے محتاط رہنے اور ڈسکاؤنٹ سے متعلق تمام معلومات کی تصدیق کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے ڈسکاؤنٹ کے مبہم اعلانات اور سیل آفرز پر برانڈز سے وضاحت طلب کی ہے۔
اسلام آباد (قدرت روزنامہ)پاکستان مسلم لیگ (ن) کے رہنما اور وزیر دفاع خواجہ آصف نے…
گوجرانوالہ (قدرت روزنامہ)ایک شخص کو دوسری شادی مہنگی پڑ گئی۔ گوجرانوالہ میں دلہا قیصر نے…
دبئی (قدرت روزنامہ)پاکستانی اداکار احسن خان کی ویسٹ انڈیز کے سابق کرکٹر کرس گیل کے…
پیرس (قدرت روزنامہ)فرانس میں گھر کی مرمت کے دوران نئے مالکان کو گھر کے پرانے…
اسلام آباد (قدرت روزنامہ)توہین الیکشن کمیشن اور توہین چیف الیکشن کمشنر کیسز میں الیکشن کمیشن…
راولپنڈی (قدرت روزنامہ) ریلوے پولیس نے راولپنڈی سٹیشن پر کارروائی کرکے لاکھوں روپے کی منشیات…