پاکستان میں ’کیااسپورٹیج‘ قسطوں پر بھی دستیاب، شرائط کیا ہیں؟


اسلام آباد (قدرت روزنامہ)گاڑیاں بنانے والی کمپنی کیا موٹرز پاکستان نے اپنی مقبول اسپورٹیج کار کی خریداری میں دلچسپی رکھنے والے افراد کے لیے نئی پیشکش متعارف کرائی ہے، اسپورٹیج کار کے شوقین افراد اب سود سے پاک ماہانہ اقساط پر اپنی پسندیدہ کار خرید سکیں گے۔
کیا کی جانب سے پیشکش کے تحت خریدار کو اسپورٹیج الفا کی خریداری کے لیے 50 فیصد ڈاؤن پیمنٹ کرنی ہوگی، ڈاؤن پیمنٹ37 لاکھ 75 ہزار روپے ہوگی، خریدار 18 ماہ کی آسان اقساط پر یہ گاڑی خرید سکیں گے، جبکہ ماہانہ قسط 2 لاکھ 9 ہزار 722 روپے ہوگی، گاڑی کی اصل قیمت کے علاوہ اس کی خریداری پر کوئی سود نہیں ہوگا۔
کمپنی کی جانب سے بتایا گیا ہے کہ اسپورٹیج کار 4 ورژنز میں دستیاب ہے، الفا، فرنٹ وہیل ڈرائیو (FWD)، آل وہیل ڈرائیو (AWD) اور ایک محدود ایڈیشن، ہر ایک ورژن کی اپنی منفرد خصوصیات ہیں۔
کیا موٹرز پاکستان نے اپنے پیغام میں کہا ہے کہ اقساط کے منصوبے میں دلچسپی رکھنے والے افراد اسپورٹیج کی تفصیلات اور اس کی دستیابی کے بارے میں مزید جاننے کے لیے اپنی قریبی ’کیا‘ ڈیلرز کے پاس جائیں۔

Recent Posts

ملک بھر میں واٹس ایپ اور انسٹاگرام بند ہونے کی شکایات

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)ملک بھر میں واٹس ایپ اور انسٹاگرام کے پاکستانی صارفین نے ہفتے…

7 mins ago

ملک بھر میں میڈیکل کالجز اور جامعات میں داخلے کیلئے ایم بی بی ایس اوربی ڈی ایس ٹیسٹ جاری

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)ملک بھر کے میڈیکل کالجز اور جامعات کے ایم بی بی ایس…

14 mins ago

بلوچستان میں 5 ہزار والدین کا بچوں کو پولیو وائرس سے بچاؤ کے قطرے پلانے سے انکار

کوئٹہ (قدرت روزنامہ)بلوچستان میں 5 ہزار والدین نے بچوں کو پولیو وائرس سے بچاؤ کے…

29 mins ago

سری لنکا میں معاشی بحران کے بعد پہلے صدارتی انتخابات کیلئے پولنگ مکمل، ووٹوں کی گنتی جاری

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)سری لنکا میں 2022 کے بدترین معاشی بحران کے بعد پہلے صدارتی…

33 mins ago

نوجوان کرکٹر ہریرہ کی ہر فارمیٹ میں کامیاب بیٹر بننے کی خواہش

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)چیمپئنز کپ میں شریک ٹیم ڈولفنز کے نوجوان بیٹر محمد ہریرہ کا…

40 mins ago

سری لنکا اور نیوزی لینڈ کے درمیان گال ٹیسٹ 5 کے بجائے 6 دن کا کیوں ہوگا؟

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)کرکٹ میں ایک ٹیسٹ میچ عام طور پر 5 دن کا ہوتا…

50 mins ago