پی ٹی آئی جلسہ کامیاب رہا، فواد چوہدری کا دعویٰ


اسلام آباد (قدرت روزنامہ)سابق وفاقی وزیر فواد چوہدری نے کہا ہے کہ تمام تر رکاوٹوں کے باوجود پی ٹی آئی کا کاہنہ میں کامیاب جلسہ ہوا ہے۔
نجی ٹی وی سے گفتگو میں سابق وفاقی وزیر فواد چوہدری نے کہا کہ اس پر اب کوئی دورائے نہیں ہے کہ اس وقت پاکستان کا سب سے مقبول لیڈر عمران خان اور مقبول پارٹی پی ٹی آئی ہیں،لاہور جلسے میں لیڈرشپ نہیں تھی جس کو سننے عوام آتے، لوگ عمران خان کو سننے آتے ہیں۔
فواد چوہدری نے کہا کہ تحریک انصاف کو 15 گھنٹے پہلے جلسے کی اجازت دی گئی وہ بھی لاہور سے تقریبا 30 سے 35 کلومیٹر باہر کاہنہ میں جلسے کی اجازت ملی، اس کے باوجود بڑا جلسہ ہوگیا، جلسے میں شریک لوگ لاہور کے تھے، باہر سے لوگوں کو جلسے میں آنے ہی نہیں دیا گیا، یہ بڑا کامیاب جلسہ تھا۔
انہوں نے کہا کہ حکومت اور اسٹیبلشمنٹ پی ٹی آئی پر جتنی سختیاں کرے گی پی ٹی آئی کے لوگوں کے لہجے کی سختی مزید بڑھے گی، حکومت کی پی ٹی آئی پر بھی سختیاں بڑھ سکتی ہیں جس سے ملک میں تباہی آسکتی ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ اگر عمران خان کی اپیل پر اتنے لوگ جلسے میں آگئے ہیں تو یہ بڑی بات ہے، اور کوئی لیڈر جیسے مریم نواز خطاب بھی کرلیں تو اس سے آدھے لوگ جمع نہیں ہوسکتے۔

Recent Posts

جوڈیشل کمیشن کیلیے پارلیمنٹیرینز کے نام سپریم کورٹ کو ارسال

عمر ایوب، شیخ آفتاب، سینیٹر فاروق نائیک اور سینیٹر شبلی فراز نامزد اسلام آباد(قدرت روزنامہ)اعلی…

18 mins ago

اعلیٰ عدلیہ میں ججز تقرری: سپیکر نے جوڈیشل کمیشن میں پارلیمانی جماعتوں کی نامزدگی کردی

اسلام آباد(قدرت روزنامہ ) سپیکر قومی اسمبلی ایاز صادق نے اعلیٰ عدلیہ میں ججز تقرری…

19 mins ago

کے پی ہاوس اسلام آباد سے وزیراعلیٰ علی امین کا انتہائی قیمتی سامان غائب

پشاور(قدرت روزنامہ ) ڈی چوک احتجاج کے دوران سی ایم کے پی ہاوس اسلام آباد…

29 mins ago

ٹیسٹ ٹیم کے کپتان شان مسعود نے بابراعظم کے بارے میں بڑا بیان جاری کر دیا

لاہور (قدرت روزنامہ )قومی ٹیسٹ ٹیم کے کپتان شان مسعود نے بابراعظم کو دنیا کے…

1 hour ago

جوڈیشل کمیشن کیلئے پارلیمنٹیرینز کے نام سپریم کورٹ کو ارسال

اسلام آباد(قدرت روزنامہ ) اعلی عدلیہ میں ججز تقرری کےلیے جوڈیشل کمیشن کی تشکیل کے…

1 hour ago

لاہور میں سموگ کی شدت کب تک برقرار رہے گی؟ موسمیاتی ماہرین نے بتا دیا

لاہور (قدرت روزنامہ )لاہور میں سموگ کی شدت کے حوالے سے موسمیاتی ماہرین نے شہریوں…

1 hour ago