چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے مخصوص نشستوں سے متعلق اکثریتی ججز کی وضاحت پر اہم سوالات اٹھا دیے


اسلام آباد (قدرت روزنامہ)چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس قاضی فائز عیسٰی نے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کی مخصوص نشستوں سے متعلق کیس میں 14 ستمبر کو اکثریتی ججز کی وضاحت پر اہم سوالات اٹھاتے ہوئے جواب طلب کر لیا ہے۔
میڈیا رپورٹ کے مطابق ہفتہ کے روز چیف جسٹس سپریم کورٹ آف پاکستان (ایس سی پی) جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے مخصوص نشستوں سے متعلق کیس میں 14 ستمبر کو اکثریتی ججز کی وضاحت پر رجسٹرار سے 9 سوالوں پر جواب منگ لیا ہے۔
رپورٹ کے مطابق چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے سپریم کورٹ آف پاکستان کے رجسٹرار سے جواب طلب کرتے ہوئے استفسار کیا ہے کہ الیکشن کمیشن اور پاکستان تحریک انصاف نے وضاحت کے لیے درخواست کب دائر کی۔
چیف جسٹس آف پاکستان نے رجسٹرار آفس سے یہ بھی استفسار کیا کہ پاکستان تحریک انصاف اور الیکشن کمیشن آف پاکستان کی درخواستیں پریکٹس اینڈ پروسیجر کمیٹی کو کیوں نہیں بھیجی گئیں؟
میڈیا رپورٹ میں مزید بتایا گیا ہے کہ چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے یہ سوال بھی اٹھایا ہے کہ متفرق درخواستیں سپریم کورٹ کی کاز لسٹ پر درج نہیں کی گئیں پھر یہ سماعت کے لیے کیسے فکس ہوئیں؟ اور کیا رجسٹرار آفس سے متعلقہ فریقین اور اٹارنی جنرل کو نوٹسز جاری کیے گئے؟
رپورٹ کے مطابق رجسٹرار سپریم کورٹ سے یہ سوال بھی کیا گیا ہے کہ درخواستوں کو کس کمرہ عدالت یا چیمبر میں سنا گیا؟ اور یہ کہ درخواستوں پر فیصلہ سنانے کےلیے کاز لسٹ جاری کیوں نہیں کی گئی؟
چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے یہ سوال بھی اٹھایا ہے کہ ججز کے آرڈر کو سنانےکے لیے کمرہ عدالت میں فکس کیوں نہ کیا گیا؟ اور اس کے علاوہ اصل فائل اور حکم نامہ سپریم کورٹ آف پاکستان کے رجسٹرار آفس میں جمع ہوئے بغیر کیسے اپ لوڈ ہوا؟۔
چیف جسٹس آف پاکستان نے رجسٹرار آفس سے یہ وضاحت بھی طلب کی ہے کہ ججز کے حکم نامہ کو سپریم کورٹ آف پاکستان کی ویب سائٹس پر اَپ لوڈ کرنے کا حکم کس نے دیا؟

Recent Posts

ملک بھر میں میڈیکل کالجز اور جامعات میں داخلے کیلئے ایم بی بی ایس اوربی ڈی ایس ٹیسٹ جاری

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)ملک بھر کے میڈیکل کالجز اور جامعات کے ایم بی بی ایس…

5 mins ago

بلوچستان میں 5 ہزار والدین کا بچوں کو پولیو وائرس سے بچاؤ کے قطرے پلانے سے انکار

کوئٹہ (قدرت روزنامہ)بلوچستان میں 5 ہزار والدین نے بچوں کو پولیو وائرس سے بچاؤ کے…

20 mins ago

سری لنکا میں معاشی بحران کے بعد پہلے صدارتی انتخابات کیلئے پولنگ مکمل، ووٹوں کی گنتی جاری

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)سری لنکا میں 2022 کے بدترین معاشی بحران کے بعد پہلے صدارتی…

24 mins ago

نوجوان کرکٹر ہریرہ کی ہر فارمیٹ میں کامیاب بیٹر بننے کی خواہش

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)چیمپئنز کپ میں شریک ٹیم ڈولفنز کے نوجوان بیٹر محمد ہریرہ کا…

32 mins ago

سری لنکا اور نیوزی لینڈ کے درمیان گال ٹیسٹ 5 کے بجائے 6 دن کا کیوں ہوگا؟

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)کرکٹ میں ایک ٹیسٹ میچ عام طور پر 5 دن کا ہوتا…

41 mins ago

چیمپئنزکپ: صائم ایوب کے 156 رنز کی بدولت پینتھرز نے اسٹالینز کو 20 رنز سے ہرادیا

فیصل آبا(قدرت روزنامہ)چیمپئنز ون ڈے کپ میں پینتھرز نے اسٹالینز کو 20 رنز سے ہرادیا۔…

50 mins ago