چیمپئنزکپ: صائم ایوب کے 156 رنز کی بدولت پینتھرز نے اسٹالینز کو 20 رنز سے ہرادیا

فیصل آبا(قدرت روزنامہ)چیمپئنز ون ڈے کپ میں پینتھرز نے اسٹالینز کو 20 رنز سے ہرادیا . فیصل آباد میں کھیلے گئے میچ میں پینتھرز نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 7 وکٹ پر 344 رنز بنائے .

پینتھرز کی جانب سے صائم ایوب 156 رنز بنا کر نمایاں رہے، عثمان خان نے 75 رنز کی اننگز کھیلی . اسٹالینز کے زمان خان نے 90 رنز دے کر 4 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا . جواب میں اسٹالینز کا آغاز اچھا نہیں رہا، شان مسعود 8، بابر اعظم 5 اور محمد حارث 19 رنز بنا کر آؤٹ ہوگئے . ان کے بعد طیب طاہر اور حسین طلعت نے 157 رنز کی شراکت لگائی تاہم حسین طلعت 63 اور طیب طاہر 109 رنز بنا کر آوٹ ہوگئے . زمان خان نے 42 رنز بنا کر میچ کو کچھ دلچسپ بنایا لیکن اسٹالینز کی پوری ٹیم 324 رنز بناکر آؤٹ ہوگئی . پینتھرز کی جانب سے مبصر خان نے تین، محمد حسنین اور علی رضا نے دو، دو وکٹیں حاصل کیں . چیمپئنز ون ڈےکپ کے میچز جیو سوپر سے براہ راست نشر کیے جارہے ہیں . . .

متعلقہ خبریں