سری لنکا اور نیوزی لینڈ کے درمیان گال ٹیسٹ 5 کے بجائے 6 دن کا کیوں ہوگا؟


اسلام آباد (قدرت روزنامہ)کرکٹ میں ایک ٹیسٹ میچ عام طور پر 5 دن کا ہوتا ہے، جس میں دونوں ٹیمیں 2، 2 اننگز کی بدولت میچ کا نتیجہ آنے تک مسلسل 5 دن تک کھیلتی ہیں۔
لیکن اگر آپ کو بتایا جائے کہ نیوزی لینڈ اور سری لنکا کے درمیان 18 ستمبر سے شروع ہونے والا ٹیسٹ میچ 5 کے بجائے 6 دن تک ہوگا تو یقیناً آپ کو حیرت ضرور ہوگی۔
حیرت ہونی بھی چاہیے کیوں کہ ماضی قریب میں ایسی کوئی مثال سامنے نہیں کہ ایک ٹیسٹ میچ 5 کے بجائے 6 دن تک شیڈول ہو۔
ان دنوں نیوزی لینڈ کی ٹیم سری لنکا کے دورے پر ہے جہاں دونوں ٹیموں کے درمیان 2 ٹیسٹ میچز کی سیریز کا پہلا میچ گال میں جاری ہے۔
یہ ٹیسٹ 18 سے 23 ستمبر تک شیڈول ہے، جو کہ 6 دن بنتے ہیں۔
لیکن ایسا کیوں؟
سری لنکا اور نیوزی لینڈ کے گال ٹیسٹ میچ کی خاص بات یہ ہے کہ اس میچ میں ایک آرام کا دن دیا گیا ہے۔
گال ٹیسٹ میں 3 دن کا کھیل ہوچکا ہے اور ہفتے(21 ستمبر) کو سری لنکا میں صدارتی انتخابات کی وجہ سے اس میچ کے چوتھے دن پر ایک ریسٹ ڈے رکھا گیا جس کی وجہ سے اس میچ میں ایک اضافی دن شامل ہوگیا اور میچ5 کے بجائے 6 دن تک شیڈول ہوا۔
دونوں ٹیموں کے درمیان اب ٹیسٹ کے چوتھے دن کا کھیل اتوار کو شروع ہوگا۔
واضح رہے کہ سری لنکا میں 2022 کے بدترین معاشی بحران کے بعد پہلے صدارتی انتخابات کے لیے پولنگ ہفتے کو ہوئی جس کے بعد ووٹوں کی گنتی جاری ہے۔
کیا پہلی بار ٹیسٹ میچ میں ریسٹ ڈے رکھا گیا؟
جی نہیں! یہ پہلا موقع نہیں جب ایک ٹیسٹ میچ میں ریسٹ ڈے رکھا گیا ہو۔
اس سے قبل آخری بار 2008 میں سری لنکا اور بنگلادیش کے درمیان ٹیسٹ میں ایسا ہوا تھا اور اس کی وجہ بنگلا دیش کے پارلیمانی انتخابات تھے۔
2008 میں بنگلا دیش اور سری لنکا کے درمیان میرپور، ڈھاکا میں 26 سے 31 دسمبر تک ہونے والے پہلے ٹیسٹ میچ کے دوران 29 دسمبر کو ملک میں انتخابات بھی شیڈول تھے۔
اس لیے انتخابات کے لیے 29 دسمبر کو آرام کے دن کے بعد 30 دسمبر کو کھیل دوبارہ شروع ہوا، جسے چوتھا دن سمجھا گیا۔
گال ٹیسٹ کے 3 دن کے کھیل کی صورتحال:
گال ٹیسٹ میں سری لنکا نے نیوزی لینڈ کے خلاف پہلی اننگز میں 305 رنز اسکور کیے، جواب میں کیویز کی ٹیم نے 340 رنز اسکور کرکے پہلی اننگز میں 35 رنز کی برتری حاصل کی۔
سری لنکا نے جمعہ کو تیسرے دن کے کھیل کے اختتام پر دوسری اننگز میں 4 وکٹوں پر 237 رنز بنالیے ہیں اور اسے مہمان ٹیم پر 202 رنز کی سبقت حاصل ہے۔

Recent Posts

بنوں: مشران و عمائدین کا فتنہ الخوارج کے خاتمے کے لیے پاک فوج کا ساتھ دینے کا عزم

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)بنوں میں مشران اور عمائدین کا گرینڈ امن جرگہ منعقد ہوا جس…

3 mins ago

عائزہ خان بالی ووڈ کی کون سے اداکارہ سے متاثر ہیں؟

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)پاکستانی ڈرامہ انڈسٹری کی مشہور ادکارہ عائزہ خان بالی ووڈ میں کرینہ…

9 mins ago

مارخور کے مینٹور مصباح الحق چیمپیئنز کپ چھوڑ کر امریکا کیوں چلے گئے؟

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان اور مارخور ٹیم کے مینٹور مصباح…

21 mins ago

ایران میں قومی ترانے کی توہین، افغان سفارتکار نے احتجاج پر معافی مانگ لی

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)پاکستان کے بعد ایران میں بھی افغان سفارتکار کی جانب سے قومی…

33 mins ago

سندھ میں معیار تعلیم کی بہتری کیلئے لاکھوں ڈالر قرض لینے کے باوجود طریقہ کار نہ بن سکا

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)سندھ میں سیکنڈری ایجوکیشن کے معیار کو بہتر بنانے کے لیے 75…

45 mins ago

ایک شخص کو مسلط کرنے کیلئے آئینی ترمیم کا ڈرامہ رچایا جا رہا ہے: لطیف کھوسہ

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما اور ممبر قومی اسمبلی…

50 mins ago