نوجوان کرکٹر ہریرہ کی ہر فارمیٹ میں کامیاب بیٹر بننے کی خواہش


اسلام آباد (قدرت روزنامہ)چیمپئنز کپ میں شریک ٹیم ڈولفنز کے نوجوان بیٹر محمد ہریرہ کا کہنا ہے کہ ان کی خواہش ہے کہ وہ ہر فارمیٹ میں کامیاب بیٹر بنیں اور اس مقصد کے حصول کے لیے وہ مسلسل محنت کر رہے ہیں۔
جیو نیوز سے خصوصی انٹرویو میں محمد ہریرہ نے بتایا کہ وہ ریڈ بال کرکٹ میں زیادہ کھیل چکے ہیں اور اس کا اچھا تجربہ ہے لیکن وائٹ بال میں ابھی زیادہ موقع نہیں ملا ، کوشش ہے کہ وہ وائٹ بال کرکٹ میں بھی اپنی صلاحیتوں کا لوہا منوائیں۔
محمد ہریرہ نے کہا کہ وہ اپنے ہدف کو حاصل کرنے کے لیے آف سیزن میں بھی انتھک محنت کرتے ہیں اور غیر روایتی شاٹس کے ساتھ ساتھ نئے شاٹس کی پریکٹس کرتے ہیں۔
ان کا کہنا تھا کہ وہ امید رکھتے ہیں کہ آنے والے میچز میں ان کی محنت کا پھل ملے گا اور وہ اپنی بیٹنگ میں ان شاٹس کا کامیابی سے استعمال کر سکیں گے۔
انہوں نے کہا کہ ان کا فوکس ہمیشہ اپنے گیم کو بہتر کرنے پر ہوتا ہے اور وہ اس بارے میں نہیں سوچتے کہ انہیں کب موقع ملے گا۔ ان کے مطابق، وہ اپنے کنٹرول میں نہ آنے والی چیزوں کی فکر نہیں کرتے، بلکہ اپنی کارکردگی پر مرکوز رہتے ہیں کیوں کہ اگر ان چیزوں کا سوچا کہ جو اپنے ہاتھ میں نہیں تو توانائی کا ٹھیک استعمال نہیں ہوسکتا۔
محمد ہریرہ نے مزید کہا کہ چیمپئنز کپ میں ان کی ٹیم میں تسلسل کی کمی ایک بڑا مسئلہ ہے، کیونکہ ٹیم میچ کے کچھ حصوں میں اچھا کھیل پیش کرتی ہے اور بعض حصوں میں ناکامی کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔
انہوں نے کہا کہ ون ڈے فارمیٹ میں مکمل کارکردگی کا مظاہرہ ضروری ہوتا ہے اور ٹیم کو بطور بولنگ اور بیٹنگ گروپ دونوں شعبوں میں بہتر کھیلنا ہوگا۔
انہوں نے مزید کہا کہ ٹیم آخری میچ جیتنے کی بھرپور کوشش کرے گی ۔ پریکٹس سیشنز کے دوران تمام ممکنہ سیناریو پر تبادلہ خیال ہو چکا ہے۔ ان کی پوری کوشش ہوگی کہ آخری میچ تمام بونس پوائنٹس کے ساتھ جیت کر اپنی پوزیشن کو مستحکم کریں۔

Recent Posts

مخصوص نشستوں کا کیس: چیف جسٹس نے اکثریتی ججز کی وضاحت پر رجسٹرار سے جواب طلب کرلیا

اسلام آباد (قدرت روزنامہ )سپریم کورٹ میں مخصوص نشستوں کے کیس میں اکثریتی ججزکی وضاحت…

4 mins ago

ملک بھر میں ایم ڈی کیٹ کا امتحان، موبائل و انٹرنیٹ سروس معطل

لاہور (قدرت روزنامہ ) یونیورسٹی آف ہیلتھ سائنسز کے زیر اہتمام ملک بھر میں میڈیکل…

10 mins ago

ایران میں کوئلے کی کان میں دھماکا، 30افراد جاں بحق

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)ایران کے صوبے خراسان میں کوئلے کے کان میں دھماکے کے نتیجے…

30 mins ago

گوگل کی نئی اپڈیٹ، پاسورڈ کے بغیر اکاؤنٹ کو کیسے لاگ اِن کریں گے؟

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)ٹیکنالوجی کمپنی گوگل ہر آنے والے دن مختلف اپڈیٹس کے ذریعے اپنے…

38 mins ago

وزیراعظم 23 سے 27 ستمبر تک اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے 79ویں اجلاس میں شرکت کریں گے، دورے کی تفصیلات جاری

اسلام آباد (قدرت روزنامہ) وزیراعظم محمد شہباز شریف 27 ستمبر 2024 کو اقوام متحدہ کی…

50 mins ago

بنوں: مشران و عمائدین کا فتنہ الخوارج کے خاتمے کے لیے پاک فوج کا ساتھ دینے کا عزم

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)بنوں میں مشران اور عمائدین کا گرینڈ امن جرگہ منعقد ہوا جس…

58 mins ago