سری لنکا میں معاشی بحران کے بعد پہلے صدارتی انتخابات کیلئے پولنگ مکمل، ووٹوں کی گنتی جاری


اسلام آباد (قدرت روزنامہ)سری لنکا میں 2022 کے بدترین معاشی بحران کے بعد پہلے صدارتی انتخابات کیلئے پولنگ مکمل ہوگئی جس کے بعد ووٹوں کی گنتی جاری ہے۔
غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق سری لنکا میں 2022 کے بدترین معاشی بحران کے بعد ہفتے کو پہلے صدارتی انتخابات کی پولنگ ہوئی ، مقامی وقت شام 5 بجے تک ہزاروں ووٹرز نے ووٹ کاسٹ کیا۔
الیکشن کے دوران سکیورٹی یقینی بنانے کیلئے فوج سمیت 63 ہزار سے زائد پولیس اہلکار تعینات کیے گئے تھے۔
رپورٹس کے مطابق ووٹنگ کا عمل مکمل ہونے کے بعد سری لنکا میں 8 گھنٹوں کے لیے کرفیو نافذ کیا گیا تاکہ ووٹوں کی گنتی کے دوران امن و امان کی صورتحال قائم رہے۔
واضح رہے کہ صدارتی انتخابات کیلئے 38 امیدوار میدان میں ہیں جن میں صدر رانیل وکرما سنگھے، اپوزیشن رہنما سازتھ پریم داسا اور بائیں بازو کے رہنما انورا کمارا دسانائکے کے درمیان سخت مقابلہ متوقع ہے۔
ووٹنگ کا عمل مکمل ہونے کے بعد ووٹوں کی گنتی جاری ہے۔
رپورٹس کے مطابق صدارتی انتخابات کے نتائج کا اعلان آج کیا جائے گا، کسی بھی امیدوار کے 50 فیصد ووٹ حاصل نہ کرنے کی صورت میں پہلے دوسرے نمبر پر آنے والے امیدواروں کے درمیان انتخابات کا دوسرا مرحلہ ہوگا۔

Recent Posts

تحریک انصاف کا لاہور میں جلسہ، شیر افضل مروت کی عدم شرکت، وجہ سامنے آ گئی

لاہور(قدرت روزنامہ)پاکستان تحریک انصاف کے لاہور میں جلسہ میں رکن قومی اسمبلی شیر افضل مروت…

2 mins ago

راولپنڈی؛ بھائی کو درانتی کے وار سے قتل کرنے والا ملزم گرفتار

راولپنڈی(قدرت روزنامہ) واہ کینٹ پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے دو روز قبل اپنے سگے بھائی…

13 mins ago

مخصوص نشستوں کا کیس: چیف جسٹس نے اکثریتی ججز کی وضاحت پر رجسٹرار سے جواب طلب کرلیا

اسلام آباد (قدرت روزنامہ )سپریم کورٹ میں مخصوص نشستوں کے کیس میں اکثریتی ججزکی وضاحت…

18 mins ago

ملک بھر میں ایم ڈی کیٹ کا امتحان، موبائل و انٹرنیٹ سروس معطل

لاہور (قدرت روزنامہ ) یونیورسٹی آف ہیلتھ سائنسز کے زیر اہتمام ملک بھر میں میڈیکل…

24 mins ago

ایران میں کوئلے کی کان میں دھماکا، 30افراد جاں بحق

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)ایران کے صوبے خراسان میں کوئلے کے کان میں دھماکے کے نتیجے…

44 mins ago

گوگل کی نئی اپڈیٹ، پاسورڈ کے بغیر اکاؤنٹ کو کیسے لاگ اِن کریں گے؟

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)ٹیکنالوجی کمپنی گوگل ہر آنے والے دن مختلف اپڈیٹس کے ذریعے اپنے…

52 mins ago