اسلام آباد (قدرت روزنامہ)پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان اور مارخور ٹیم کے مینٹور مصباح الحق چیمپیئنز کپ چھوڑ کر پہلے سے طے شدہ کمٹمنٹ کے تحت امریکا روانہ ہوگئے ہیں۔ بورڈ ذرائع نے بتایا کہ مصباح الحق نے پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کی اجازت اور منظوری سے امریکا کا سفر کیا، جہاں وہ پہلے سے شیڈول چیئرٹی ایونٹس میں شرکت کر رہے ہیں۔
سابق کپتان نے چیمپیئنز کپ میں مینٹور کی حیثیت سے تقرری کے وقت ہی امریکا میں ہونے والے اس ایونٹ سمیت اپنی دیگر مصروفیات سے پی سی بی کو آگاہ کر دیا تھا۔ تاہم مصباح الحق کو اس عمل پر تنقید کا بھی سامنا ہے۔
سوشل میڈیا پر اکثر صارفین نے سابق کپتان پر تنقید کرتے ہوئےکہا ہےکہ جب مینٹور کے عہدے پر مصباح الحق بھاری معاوضے لے رہے ہیں تو انہیں اس ایونٹ کو اہمیت دینا چاہیے تھی۔ پی سی بی ذرائع کا کہنا ہےکہ مصباح الحق جلد وطن واپس لوٹ آئیں گے اور ان کی ٹیم کے اگلے راؤنڈ تک رسائی کی صورت میں وہ فائنل سے قبل ٹیم دوبارہ جوائن کرلیں گے۔
قلات(قدرت روزنامہ)مہلیبی میں مرکزی شاہراہ پر مسلح افراد نے سنگ مرمر لیجانے والی ٹرک پر…
کوئٹہ(قدرت روزنامہ)بلوچستان حکومت نے نقل مکانی کرنے والے سائبرین پرندوں کے غیر قانونی شکار کو…
پنجگور(قدرت روزنامہ)مکران ڈویژن تاریکی میں ڈوب گیاتفصیلات کے مطابق ایران سے مکران کو بجلی کی…
لاہور(قدرت روزنامہ)لاہور ہائیکورٹ نے بانی پی ٹی آئی کیخلاف درج مقدمات کی تفصیلات اور گرفتار…
لاہور(قدرت روزنامہ)اینٹی کرپشن عدالت نے شہبازشریف اور حمزہ شہباز کیخلاف رمضان شوگر مل ریفرنس میں…
کوئٹہ(قدرت روزنامہ)امیر جماعت اسلامی بلوچستان ایم پی اے مولاناہدایت الرحمان بلوچ نے کہاکہ بلوچستان میں…