ایران میں کوئلے کی کان میں دھماکا، 30افراد جاں بحق


اسلام آباد (قدرت روزنامہ)ایران کے صوبے خراسان میں کوئلے کے کان میں دھماکے کے نتیجے میں 30افراد جاں بحق ہوگئے، جبکہ 15 کے زخمی ہونے کی اطلاع ہے۔ دھماکے کے وقت کوئلے کی کان میں کان کنوں کی بڑی تعداد موجود تھی۔
ایرانی میڈیا کے مطابق دھماکے کے باعث کان میں اب بھی درجنوں افراد پھنسے ہوئے ہیں، واقعہ جنوبی صوبے خراسان میں پیش آیا ہے۔ دھماکے کی اطلاع ملتے ہی انتظامیہ، سیکیورٹی اور ریسکیو ادارے جائے حادثہ پر پہنچ گئے اور فوری طور پر ہنگامی امدادی سرگرمیاں شروع کی گئیں۔
ایران کے سرکاری ٹی وی کے مطابق مدانجو کمپنی کے بلاک بی اور سی میں آج صبح 9 بجے گیس دھماکا ہوا جو بڑے جانی نقصان کا سبب بنا۔ تاہم، امدادی کارروائی کرتے ہوئے لاشوں اور زخمیوں کو نکالنے کا کام شروع کر دیا گیا ہے۔
واضح رہے لاشوں اور زخمیوں کو اسپتال منتقل کیا جا رہا ہے اور دیگر پھنسے ہوے افراد کو نکالنے کی کوشش کی جارہی ہے۔ دوسری جانب ریسکیو حکام کے مطابق اموات کی تعداد میں اضافہ ہوسکتا ہے۔

Recent Posts

مقبوضہ جموں و کشمیر، فلسطین سمیت ہر ملک میں صحافیوں پر تشدد قابل مذمت ہے:مریم نواز

لاہور ( قدرت روزنامہ )وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز نے صحافیوں کے خلاف جرائم کے…

22 mins ago

آئی جی پنجاب پر اعتبار نہیں، بشریٰ بی بی بہت اہم ہیں، شیخ وقاص اکرم

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)پاکستان تحریک انصاف کے سیکریٹری اطلاعات شیخ وقاص اکرم کا ممکنہ احتجاج…

25 mins ago

کوئٹہ میں پولیس اہلکار کے نجی سیل پر چھاپہ، 4 نوجوان بازیاب

کوئٹہ (قدرت روزنامہ)بلوچستان کے شہر کوئٹہ میں بروری پولیس تھانے کے عملے نے پولیس اہلکار…

27 mins ago

شوہر سے پیسے چھپانے والی خاتون کو بڑا دھچکا لگ گیا

نئی دہلی(قدرت روزنامہ) بھارت میں شوہر سے پیسے چھپانے والی خاتون کو دھچکا لگ گیا…

47 mins ago

جنوبی وزیرستان میں سیکیورٹی فورسز کا آپریشن، 4 خوارج ہلاک

راولپنڈی (قدرت روزنامہ)سیکیورٹی فورسز نے جنوبی وزیرستان میں آپریشن کے دوران 4 خوارج کو ہلاک…

50 mins ago

رانا نوید الحسن کو افغانستان انڈر 19 ٹیم کا بولنگ کوچ مقرر کردیا گیا

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)پاکستان کے سابق ٹیسٹ کرکٹر فاسٹ بولر رانا نوید الحسن کو افغانستان انڈر…

54 mins ago