مخصوص نشستوں کا کیس: چیف جسٹس نے اکثریتی ججز کی وضاحت پر رجسٹرار سے جواب طلب کرلیا

اسلام آباد (قدرت روزنامہ )سپریم کورٹ میں مخصوص نشستوں کے کیس میں اکثریتی ججزکی وضاحت پر چیف جسٹس قاضی فائزعیسیٰ نے رجسٹرار سے 9 سوالوں پرجواب مانگ لیا۔
چیف جسٹس قاضی فائزعیسیٰ نے 14 ستمبرکو اکثریتی ججزکی وضاحت پرجواب مانگا اور رجسٹرار سپریم کورٹ سے جواب طلب کئے۔
ذرائع نے بتایاکہ چیف جسٹس نے سوال کیا کہ الیکشن کمیشن اور تحریک انصاف نے وضاحت کی درخواست کب دائر کی؟ پی ٹی آئی، الیکشن کمیشن کی درخواستیں پریکٹس پروسیجرکمیٹی میں کیوں نہیں بھیجی گئیں؟ متفرق درخواستیں کاز لسٹ کے بغیر کیسے سماعت کیلئے فکس ہوئیں؟
رجسٹرار سے سوال میں پوچھا گیا ہے کہ کیا رجسٹرار آفس نے متعلقہ فریقین اور اٹارنی جنرل کو نوٹس جاری کیا؟ کس کمرہ عدالت یا چیمبر میں درخواستوں کو سنا گیا؟ درخواستوں پر فیصلہ سنانے کیلئے کاز لسٹ کیوں جاری نہیں کی گئی؟ آرڈر کو سنانے کیلئے کمرہ عدالت میں فکس کیوں نہ کیاگیا؟ اوریجنل فائل اورآرڈرسپریم کورٹ رجسٹرار میں جمع ہوئے بغیرآرڈرکیسے اپ لوڈہوا؟ آرڈر کو سپریم کورٹ ویب سائٹس پر اپ لوڈ کرنے کا آرڈر کس نے کیا؟
خیال رہے کہ گزشتہ دنوں سپریم کورٹ کے 8 رکنی بینچ نے مخصوص نشستوں کے کیس میں الیکشن کمیشن اور پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کی درخواستوں پر وضاحت میں کہا کہ 12 جولائی کے فیصلے میں کوئی ابہام نہیں ہے، سپریم کورٹ کا 12 جولائی کا شارٹ آرڈر بہت واضح ہے اور الیکشن کمیشن نے اس حکم کو غیر ضروری طور پر پیچیدہ بنایا ہے، فیصلے پر عملدرآمد نہ کرنے کے سنگین نتائج ہوں گے۔
وضاحت میں کہا گیا کہ بیرسٹر گوہر کو چیئرمین پی ٹی آئی اور عمر ایوب کو سیکریٹری جنرل تسلیم کیا جاچکا۔
اس کے جواب میں ذرائع الیکشن کمیشن نے سخت ردعمل کا اظہار کیا تھا۔

Recent Posts

لاہور میں طالب علم کی پٹائی کرنے پر سکول پرنسپل گرفتار، مقدمہ درج

لاہور(قدرت روزنامہ)فیکٹری ایریا کی حدود میں طالب علم پر تشدد کرنے پر اسکول پرنسپل کو…

6 mins ago

شوگر ملز ایسوسی ایشن کا گورنر اسٹیٹ بینک کو خط، قرضوں کی ادائیگی میں توسیع کا مطالبہ

لاہور (قدرت روزنامہ) پاکستان شوگر ملز ایسوسی ایشن نے قرضوں کی ادائیگی میں توسیع کے…

30 mins ago

ندا یاسر نے اپنے شوہر کے دوسری شادی سے متعلق بیان پر ردعمل دیدیا

کراچی(قدرت روزنامہ)پاکستانی شوبز انڈسٹری کی معروف میزبان و اداکارہ ندا یاسر نے اپنے شوہر و…

38 mins ago

علی وزیر کی نظر بندی میں مزید 15 روز کی توسیع

راولپنڈی(قدرت روزنامہ)ضلعی انتظامیہ نے سابق رکن قومی اسمبلی علی وزیر کی نظر بندی میں مزید…

56 mins ago

چیمپئینز کپ؛ ماخورز کے مینٹور مصباح الحق ٹیم کو ٹورنامنٹ کے بیچ تنہا چھوڑ کر امریکا روانہ

لاہور(قدرت روزنامہ)چیمپئینز ون ڈے کپ میں ماخورز کے مینٹور کو ٹورنامنٹ کو بیچ میں چھوڑ…

1 hour ago

قطر ایئر لائن نے لبنان سے آنیوالی پروازوں میں واکی ٹاکی اور پیجرز لانے پر پابندی لگا دی

دوحہ (قدرت روزنامہ)لبنان میں پیچر اور واکی ٹاکی میں دھماکوں کے بعد قطر ایئر لائن…

1 hour ago