ہم چاہتے ہیں کہ افغانستان میں امن قائم ہو، وزیر خارجہ

(قدرت روزنامہ)وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ ہم چاہتے ہیں کہ افغانستان میں امن قائم ہو۔

تفصیلات کے مطابق وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی نے وزیر اعظم عمران خان کی زیر صدارت ہونے والے پارلیمانی پارٹی اجلاس کے بعد پارلیمنٹ ہاؤس میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ اجلاس میں افغانستان کی صورتحال اور ہمسایہ ہونے کے ناطے انسانی ہمدردی کے تحت اٹھائے گئے اقدامات، بین الاقوامی روابط، کے حوالے سے پارلیمانی پارٹی کو اعتماد میں لیا۔

وزیر خارجہ نے کہا کہ ہماری خواہش ہے کہ افغانستان میں امن قائم ہو اور افغانستان میں معاشی صورتحال نہ بگڑے۔

شاہ محمود قریشی کا کہنا تھا کہ ہم چاہتے ہیں کہ وہ امن مخالف قوتیں جو افغانستان کی مخدوش صورتحال سے فائدہ اٹھانا چاہتی ہیں انہیں موقع نہ مل سکے، اس حکمت عملی کے حوالے سے وزیر اعظم صاحب نے خود بھی بات کی اور مجھے بھی اظہار خیال کا موقع دیا۔

وزیر خارجہ کا کہنا تھا کہ مہنگائی کی وجوہات اس کے اندرونی اور بیرونی عوامل اور ان سے نبرد آزما ہونے کی حکمت عملی پر بات چیت ہوئی، آئندہ چند روز میں ہمارے اقتصادی ماہرین کی ٹیم اس حوالے سے ممبرز کو آگاہ کرے گی۔

شاہ محمود قریشی نے کہا کہ آئندہ آنے والے دنوں میں اہم قانون سازی سامنے آ سکتی ہے۔ تمام پارٹی ممبران کو ان تمام قوانین سے آگاہی حاصل کرنی چاہیے تاکہ دلائل کی بنیاد پر پارٹی کے نقطہ نظر کو آگے بڑھا سکیں۔

وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی کا مزید کہنا تھا کہ جہاں تک اپوزیشن کا تعلق ہے تو ان کے لیے یہی کہوں گا کہ ہزاروں خواہشیں ایسی کہ ہر خواہش پہ دم نکلے، اپوزیشن کی یہ خواہشات کبھی پوری نہیں ہوں گی۔

واضح رہے اس سے قبل وزیراعظم عمران خان کی زیر صدارت تحریک انصاف کی پارلیمانی پارٹی کا اجلاس ہوا تھا جس میں وزیراعظم نے ارکان اسمبلی کو قومی اسمبلی اجلاس میں شرکت کی ہدایت کی اور اہم قومی معاملات پر پارلیمانی پارٹی کو اعتماد میں لیا ۔

وزیراعظم نے اجلاس میں ارکان کے مسائل بھی سنے اور ملکی و سیاسی صورتحال پر بھی بات چیت کی تھی۔

اس مو قع پر وزیراعظم نے کہا تھا کہ تمام معاملات حل ہو چکے ہیں ، حکومت اور فوج میں کسی قسم کی غلطی فہمی نہیں ہے،عسکری قیادت سے تعلقات مجھ سے بہتر کسی کے نہیں۔

وزیراعظم عمران خان نے مزید کہا تھا کہ ڈی جی آئی ایس آئی کی تعینانی پر تکنیکی خامی دور کر دی گئی ہے۔ تعیناتی پر ہونے والی قیاص آرائیاں درست نہیں۔

Recent Posts

پی ٹی آئی کیخلاف کریک ڈاؤن، شعیب شاہین سمیت متعدد رہنماؤں کے گھروں پر چھاپے

سیکرٹری جنرل این اے 48 راجہ عضنفر کو گرفتار اسلام آباد(قدرت روزنامہ)24 نومبر کو اسلام…

4 mins ago

آئینی بینچ؛ آرمی چیف کی مدتِ ملازمت میں توسیع کیخلاف درخواست سماعت کیلیے مقرر

چیف جسٹس کی سربراہی میں 7 رکنی آئینی بینچ 20 نومبر کو سماعت کرے گا…

13 mins ago

جعلی ایف بی آر اہلکاروں نے اشیائے خور و نوش سے بھرا ٹرک لوٹ لیا

پانچ افراد کے خلاف تھانہ لوئر مال میں مقدمہ درج لاہور (قدرت روزنامہ)لاہور میں اصلی…

25 mins ago

بھارتی کپتان روہت شرما کے گھر شادی کے 9 سال بعد بچے کی پیدائش

ممبئی (قدرت روزنامہ )بھارتی کپتان روہت شرما اور ان کی اہلیہ ریتیکا سجدیہہ کے ہاں…

26 mins ago

آئی ایم ایف اعلامیہ جاری، معیشت میں حکومتی مداخلت کم کرنے پر زور

پاکستان کو موجودہ قرض پروگرام کے اہداف پر سختی سے عمل درآمد کی ضرورت ہے،…

49 mins ago

بشریٰ بی بی سیاست میں قدم رکھیں گی؟ عمران خان کا اہلیہ سے متعلق بیان سامنے آگیا

راولپنڈی (قدرت روزنامہ) بشریٰ بی بی کے سیاسی میدان میں قدم رکھنے یا نہ رکھنے…

51 mins ago