پیرس (قدرت روزنامہ) دلجیت دوسانجھ نے پیرس میں ہونے والے دلومیناتی کانسرٹ میں شاندار پرفارمنس دے رہے تھے کہ اچانک منظر عام پر آنے والی ایک ویڈیو نے تہلکہ مچادیا .
انسٹاگرام پر وائرل ہونے والی ویڈیو میں گلوکار کو پیرس کانسرٹ میں اپنی دھن میں گانا گاتے ہوئے لیکن اچانک ایک مداح نے نے دلجیت کے ساتھ سیلفی لینے کی غرض سے اپنا موبائل فون ہی اٹھا کر اسٹیج پر پھینک دیا .
گانا گاتے اور کراؤڈ کو محضوض کرتے دلجیت دوسانجھ کی پرفارمنس کے دوران موبائل فون جیسے ہی اسٹیج پر پہنچا تو گلوبل سپر اسٹار کچھ لمحوں کیلئے سہم گئے کہ ان پر کیا پھینکا گیا ہے .
تاہم جب انہوں نے دیکھا کہ کسی فین نے اپنا قیمتی موبائل فون اسٹیج پر پھیکنا ہے اور وہ ٹوٹ چکا ہے تو دلجیت کو فون اٹھا کر مداح کے نقصان پر پریشان ہوتے ہوئے دیکھا گیا . اس موقع پر غصے سے رد عمل ظاہر کرنے کے بجائے دلجیت دوسانجھ کی جانب سے کیے جانے والے شائستگی کے مظاہرے نے کروڑوں مداحوں اور سوشل میڈیا صارفین کے دلوں میں گھر کرلیے .
دلجیت دوسانجھ نے اسٹیج پر پھینکے گئے فون کو اٹھاتے ہوئے، اپنی ٹریڈ مارک مسکراہٹ کو لبوں پر سجایا اور فون مداح کو واپس کرتےہوئے کہ ’اپنا فون محفوظ رکھو، پاجی میں بھی تم سے بہت پیار کرتا ہوں لیکن میرے بھائی یہ فین مومنٹ دکھانے کا صحیح طریقہ بالکل بھی نہیں ہے، آپ وعدہ کریں کے ایسا کبھی دوبارہ نہیں کریں گے‘ .
View this post on Instagram
ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ دلجیت مداح کے مہنگے آئی فون کے ٹوٹنے پر افسردہ بھی ہورہے ہیں اور اس موقع پر سخاوت کے مظاہرے کرتے ہوئے دلجیت دوسانجھ نے سیلفی کی ریکوئسٹ کرنے والے مداح کو اپنی جیکٹ اتار کر تحفہ کے طور پر پیش کردی جس پر مداح کی خوشی کا کوئی ٹھکانہ نہیں رہا .
اپنی جیکٹ اتار کر مداح کی جانب پھینکتے ہوئے دلجیت مداح کو تنبیہ بھی کرتے نظر آرہے ہیں کہ ’ آئندہ کبھی کسی بھی گلوکار کے ساتھ ایسا نہیں کرنا، یہ ٹھیک بات نہیں ہے’ جس پر مداح نے ان سے وعدہ بھی کیا .
. .