کنسرٹ کے دوران مداح نے بھارتی گلوکار کو موبائل فون دے مارا، ویڈیو وائرل

پیرس (قدرت روزنامہ) دلجیت دوسانجھ نے پیرس میں ہونے والے دلومیناتی کانسرٹ میں شاندار پرفارمنس دے رہے تھے کہ اچانک منظر عام پر آنے والی ایک ویڈیو نے تہلکہ مچادیا۔

انسٹاگرام پر وائرل ہونے والی ویڈیو میں گلوکار کو پیرس کانسرٹ میں اپنی دھن میں گانا گاتے ہوئے لیکن اچانک ایک مداح نے نے دلجیت کے ساتھ سیلفی لینے کی غرض سے اپنا موبائل فون ہی اٹھا کر اسٹیج پر پھینک دیا۔گانا گاتے اور کراؤڈ کو محضوض کرتے دلجیت دوسانجھ کی پرفارمنس کے دوران موبائل فون جیسے ہی اسٹیج پر پہنچا تو گلوبل سپر اسٹار کچھ لمحوں کیلئے سہم گئے کہ ان پر کیا پھینکا گیا ہے۔

تاہم جب انہوں نے دیکھا کہ کسی فین نے اپنا قیمتی موبائل فون اسٹیج پر پھیکنا ہے اور وہ ٹوٹ چکا ہے تو دلجیت کو فون اٹھا کر مداح کے نقصان پر پریشان ہوتے ہوئے دیکھا گیا۔اس موقع پر غصے سے رد عمل ظاہر کرنے کے بجائے دلجیت دوسانجھ کی جانب سے کیے جانے والے شائستگی کے مظاہرے نے کروڑوں مداحوں اور سوشل میڈیا صارفین کے دلوں میں گھر کرلیے۔

دلجیت دوسانجھ نے اسٹیج پر پھینکے گئے فون کو اٹھاتے ہوئے، اپنی ٹریڈ مارک مسکراہٹ کو لبوں پر سجایا اور فون مداح کو واپس کرتےہوئے کہ ’اپنا فون محفوظ رکھو، پاجی میں بھی تم سے بہت پیار کرتا ہوں لیکن میرے بھائی یہ فین مومنٹ دکھانے کا صحیح طریقہ بالکل بھی نہیں ہے، آپ وعدہ کریں کے ایسا کبھی دوبارہ نہیں کریں گے‘۔

 

ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ دلجیت مداح کے مہنگے آئی فون کے ٹوٹنے پر افسردہ بھی ہورہے ہیں اور اس موقع پر سخاوت کے مظاہرے کرتے ہوئے دلجیت دوسانجھ نے سیلفی کی ریکوئسٹ کرنے والے مداح کو اپنی جیکٹ اتار کر تحفہ کے طور پر پیش کردی جس پر مداح کی خوشی کا کوئی ٹھکانہ نہیں رہا۔

اپنی جیکٹ اتار کر مداح کی جانب پھینکتے ہوئے دلجیت مداح کو تنبیہ بھی کرتے نظر آرہے ہیں کہ ’ آئندہ کبھی کسی بھی گلوکار کے ساتھ ایسا نہیں کرنا، یہ ٹھیک بات نہیں ہے’ جس پر مداح نے ان سے وعدہ بھی کیا۔

Recent Posts

کھانے سے نکلنے والے ’زندہ چوہے‘ کی وجہ سے طیارے کی ہنگامی لینڈنگ ، ایئرلائن حکام کا موقف بھی آگیا

اوسلو (قدرت روزنامہ) پرواز کے دوران ایک مسافر کے کھانے سے نکلنے والے زندہ چوہے…

9 mins ago

لاہور میں طالب علم کی پٹائی کرنے پر سکول پرنسپل گرفتار، مقدمہ درج

لاہور(قدرت روزنامہ)فیکٹری ایریا کی حدود میں طالب علم پر تشدد کرنے پر اسکول پرنسپل کو…

29 mins ago

شوگر ملز ایسوسی ایشن کا گورنر اسٹیٹ بینک کو خط، قرضوں کی ادائیگی میں توسیع کا مطالبہ

لاہور (قدرت روزنامہ) پاکستان شوگر ملز ایسوسی ایشن نے قرضوں کی ادائیگی میں توسیع کے…

53 mins ago

ندا یاسر نے اپنے شوہر کے دوسری شادی سے متعلق بیان پر ردعمل دیدیا

کراچی(قدرت روزنامہ)پاکستانی شوبز انڈسٹری کی معروف میزبان و اداکارہ ندا یاسر نے اپنے شوہر و…

1 hour ago

علی وزیر کی نظر بندی میں مزید 15 روز کی توسیع

راولپنڈی(قدرت روزنامہ)ضلعی انتظامیہ نے سابق رکن قومی اسمبلی علی وزیر کی نظر بندی میں مزید…

1 hour ago

چیمپئینز کپ؛ ماخورز کے مینٹور مصباح الحق ٹیم کو ٹورنامنٹ کے بیچ تنہا چھوڑ کر امریکا روانہ

لاہور(قدرت روزنامہ)چیمپئینز ون ڈے کپ میں ماخورز کے مینٹور کو ٹورنامنٹ کو بیچ میں چھوڑ…

1 hour ago