ندا یاسر نے اپنے شوہر کے دوسری شادی سے متعلق بیان پر ردعمل دیدیا

کراچی(قدرت روزنامہ)پاکستانی شوبز انڈسٹری کی معروف میزبان و اداکارہ ندا یاسر نے اپنے شوہر و اداکار یاسر نواز کے دوسری شادی سے متعلق حالیہ بیان پر ردعمل دے دیا۔
گزشتہ دنوں یاسر نواز نے اپنی اہلیہ ندا اور بھائی دانش نواز کے پوڈکاسٹ میں کہا تھا کہ میرا مطالبہ ہے کہ ہماری حکومت ایسا قانون لائے جس کے تحت بیوی ہر پندرہ سال کے بعد اپنے شوہر کی نئی شادی کروائے۔یاسر نواز کا کہنا تھا کہ قانون میں یہ بھی شامل ہو کہ اگر کوئی بیوی اپنے شوہر کی نئی شادی نہیں کروائے گی تو اے جیل میں ڈال دیا جائے گا۔ شوہر کے مطالبے پر ندا یاسر نے کہا تھا کہ جو گرجتے ہیں وہ برستے نہیں، یاسر اپنے ہر انٹرویو میں یہی بات کرتے ہیں۔

اب حال ہی میں ندا یاسر نے فیصل قریشی نے پوڈکاسٹ میں شرکت کی جہاں میزبان نے اداکارہ سے یاسر نواز کے دوسری شادی کے مطالبے سے متعلق سوال پوچھا۔ندا یاسر نے کہا کہ میرے شوہر یاسر مستی مذاق میں ایسی باتیں کرتے ہیں، اگر وہ دوسری شادی سے متعلق بیان پر سنجیدہ ہوتے تو میں انہیں کبھی یہ بات کرنے ہی نہیں دیتی۔اُنہوں نے کہا کہ مذاق مستی کی باتوں کو سنجیدہ نہیں لینا چاہیے کیونکہ ایسا کرنے سے فائدہ کچھ نہیں ہوتا بلکہ بات ہی خراب ہوتی ہے۔

ندا نے یہ بھی کہا کہ اگر یاسر بڑھاپے میں کبھی دوسری شادی کرنا چاہیں تو میں کچھ نہیں کرسکتی کیونکہ ہمیں آنے والے وقت کے بارے میں کچھ بھی معلوم نہیں۔

یہ بات سُن کر میزبان فیصل قریشی نے کہا کہ یاسر عقلمند آدمی ہیں، وہ کبھی دوسری شادی نہیں کریں گے کیونکہ دوسری شادی کے بعد مرد کی زندگی خراب ہوجاتی ہے، مرد کے لیے بہتر ہے کہ وہ ایک شادی کے ساتھ ہی خوش رہے۔

Recent Posts

خاران میں سیکیورٹی فورسز کے قریب بم دھماکا؛ 7 افراد زخمی

کوئٹہ(قدرت روزنامہ) بلوچستان کے ضلع خاران میں سیکیورٹی فورسز کے قریب دھماکے میں 7 افراد…

5 mins ago

عمران خان پاکستان میں اسرائیل سے متعلق عوامی رائے اور فوجی پالیسی بدل سکتے ہیں، یروشلم پوسٹ

تل ابيب(قدرت روزنامہ) یروشلم پوسٹ نے اسرائیل کے اخبار ٹائمز آف اسرائیل کے دعوؤں کی…

11 mins ago

پاکستان کے عوام دوبارہ پی ٹی آئی کیساتھ کھڑے نہیں ہوں گے،بیرسٹر دانیال چودھری

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)مسلم لیگ ن کے رہنما بیرسٹر دانیال چودھری نے کہاہے کہ کل لاہور…

13 mins ago

پریتی زنٹا کو بالی وڈ سے کس نے 600 کروڑ کی جائیداد کی پیشکش کی تھی اور اداکارہ نے اس پر کیا کہا؟

ممبئی(قدرت روزنامہ)کیا آپ جانتے ہیں کہ ایک مرتبہ بالی وڈ کی ڈمپل گرل پریتی زنٹا…

34 mins ago

بڑھکیں مارنے والوں کی جلسے میں سیاسی اوقات سامنے آگئی: مریم اورنگزیب

لاہور( قدرت روزنامہ) پنجاب کی سینئر صوبائی وزیر مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ بڑھکیں…

37 mins ago

کھانے سے نکلنے والے ’زندہ چوہے‘ کی وجہ سے طیارے کی ہنگامی لینڈنگ ، ایئرلائن حکام کا موقف بھی آگیا

اوسلو (قدرت روزنامہ) پرواز کے دوران ایک مسافر کے کھانے سے نکلنے والے زندہ چوہے…

48 mins ago