شوگر ملز ایسوسی ایشن کا گورنر اسٹیٹ بینک کو خط، قرضوں کی ادائیگی میں توسیع کا مطالبہ

لاہور (قدرت روزنامہ) پاکستان شوگر ملز ایسوسی ایشن نے قرضوں کی ادائیگی میں توسیع کے لیے گورنر سٹیٹ بینک کو خط لکھ دیا۔

نجی ٹی وی چینل جیو نیوز کے مطابق شوگر ملز ایسوسی ایشن کی جانب سے گورنر سٹیٹ بینک کو لکھے گئے مراسلے میں کہا گیا ہے کہ کمرشل، اسلامی بینکوں کے شوگر ملوں کو دیئے قرضوں کی ادائیگی کی تاریخ 31 دسمبر 2024 تک بڑھائی جائے، شوگر ملز 3 ماہ کے قلیل عرصے میں 12 ماہ کی چینی تیار کرتی ہیں۔

ایسوسی ایشن نے اپنے مراسلے میں کہا کہ ملوں کو گنے کی ترسیل کے 15 دن کے اندر تمام کاشتکاروں کو ادائیگیاں کرناہوتی ہیں، سال بھرکی چینی کی 3 ماہ کے اندر ادائیگی کے لیے اتنی بڑی رقم کا انتظام کرنا ممکن نہیں، شوگرملوں کے لیے 30 ستمبر 2024 تک بینکوں کے تقریباً 200 ارب روپےکے بقایا جات کلیئر کرنا ناممکن ہے۔

مراسلے کے مطابق انڈسٹری کو اضافی چینی برآمدکرنےکی اجازت پربقایا جات کی ادائیگی ممکن ہوپائےگی، اضافی اسٹاک کے باعث شوگر ملوں کے لیے آئندہ کرشنگ سیزن شروع کرنامشکل ہو جائےگا۔

مراسلے میں کہا گیا ہے کہ شوگر انڈسٹری کو ڈی ریگولیٹ کرنے سے مسائل کم ہوں گے جس سےکاشتکاروں اور صارفین کو فائدہ پہنچےگا۔

Recent Posts

خاران میں سیکیورٹی فورسز کے قریب بم دھماکا؛ 7 افراد زخمی

کوئٹہ(قدرت روزنامہ) بلوچستان کے ضلع خاران میں سیکیورٹی فورسز کے قریب دھماکے میں 7 افراد…

4 mins ago

عمران خان پاکستان میں اسرائیل سے متعلق عوامی رائے اور فوجی پالیسی بدل سکتے ہیں، یروشلم پوسٹ

تل ابيب(قدرت روزنامہ) یروشلم پوسٹ نے اسرائیل کے اخبار ٹائمز آف اسرائیل کے دعوؤں کی…

10 mins ago

پاکستان کے عوام دوبارہ پی ٹی آئی کیساتھ کھڑے نہیں ہوں گے،بیرسٹر دانیال چودھری

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)مسلم لیگ ن کے رہنما بیرسٹر دانیال چودھری نے کہاہے کہ کل لاہور…

12 mins ago

پریتی زنٹا کو بالی وڈ سے کس نے 600 کروڑ کی جائیداد کی پیشکش کی تھی اور اداکارہ نے اس پر کیا کہا؟

ممبئی(قدرت روزنامہ)کیا آپ جانتے ہیں کہ ایک مرتبہ بالی وڈ کی ڈمپل گرل پریتی زنٹا…

34 mins ago

بڑھکیں مارنے والوں کی جلسے میں سیاسی اوقات سامنے آگئی: مریم اورنگزیب

لاہور( قدرت روزنامہ) پنجاب کی سینئر صوبائی وزیر مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ بڑھکیں…

36 mins ago

کھانے سے نکلنے والے ’زندہ چوہے‘ کی وجہ سے طیارے کی ہنگامی لینڈنگ ، ایئرلائن حکام کا موقف بھی آگیا

اوسلو (قدرت روزنامہ) پرواز کے دوران ایک مسافر کے کھانے سے نکلنے والے زندہ چوہے…

47 mins ago