لاہور میں طالب علم کی پٹائی کرنے پر سکول پرنسپل گرفتار، مقدمہ درج

لاہور(قدرت روزنامہ)فیکٹری ایریا کی حدود میں طالب علم پر تشدد کرنے پر اسکول پرنسپل کو گرفتار کرکے مقدمہ درج کر لیا گیا .

نجی ٹی وی چینل ایکسپریس نیوز کے مطابق ایس پی کینٹ اویس شفیق کی ہدایت پر فیکٹری ایریا پولیس نے 15 کی کال پر فوری کارروائی کی .

متاثرہ شہری کے والد راحیل انور کی مدعیت میں نامزد ملزم رانا اسرار کے خلاف فوری مقدمہ درج کرلیا گیا . ایس پی کینٹ اویس شفیق کا کہنا تھا کہ قانون ہاتھ میں لینے والوں سے آہنی ہاتھوں نمٹا جائے گا، بچوں پر تشدد کرنے والے عناصر کسی رعایت کے مستحق نہیں .

ایف آئی ار کے مطابق میرا بیٹا طابیل راحیل نویں جماعت کا طالب علم اور پرائیویٹ سکول میں زیر تعلیم ہے . بیٹے پر 20 ستمبر کو سکول کے پرنسپل رانا اسرار نے بلاوجہ بہیمانہ تشدد کیا ہے جس سے میرے بیٹے کی حالت غیر ہوگئی جس کو فوری جنرل ہسپتال طبی امداد کے لیے لے جایا گیا .

مدعی مقدمہ کے مطابق سکول کے پرنسپل نے میرے بیٹے کی کمر، بازؤں، کندھوں اور جسم کے نازک حصے پر شدید تشدد کیا جس کے نشانات جسم پر موجود ہیں لہٰذا سکول کے پرنسپل کے خلاف قانونی کارروائی کی جائے اور ایسے تشدد ذہن کے ٹیچر کو عبرتناک سزا دی جائے جبکہ سکول کا لائسنس کینسل کرتے ہوئے ادارے کو بند کیا جائے .

. .

متعلقہ خبریں