لاہور میں طالب علم کی پٹائی کرنے پر سکول پرنسپل گرفتار، مقدمہ درج

لاہور(قدرت روزنامہ)فیکٹری ایریا کی حدود میں طالب علم پر تشدد کرنے پر اسکول پرنسپل کو گرفتار کرکے مقدمہ درج کر لیا گیا۔

نجی ٹی وی چینل ایکسپریس نیوز کے مطابق ایس پی کینٹ اویس شفیق کی ہدایت پر فیکٹری ایریا پولیس نے 15 کی کال پر فوری کارروائی کی۔ متاثرہ شہری کے والد راحیل انور کی مدعیت میں نامزد ملزم رانا اسرار کے خلاف فوری مقدمہ درج کرلیا گیا۔ایس پی کینٹ اویس شفیق کا کہنا تھا کہ قانون ہاتھ میں لینے والوں سے آہنی ہاتھوں نمٹا جائے گا، بچوں پر تشدد کرنے والے عناصر کسی رعایت کے مستحق نہیں۔

ایف آئی ار کے مطابق میرا بیٹا طابیل راحیل نویں جماعت کا طالب علم اور پرائیویٹ سکول میں زیر تعلیم ہے۔ بیٹے پر 20 ستمبر کو سکول کے پرنسپل رانا اسرار نے بلاوجہ بہیمانہ تشدد کیا ہے جس سے میرے بیٹے کی حالت غیر ہوگئی جس کو فوری جنرل ہسپتال طبی امداد کے لیے لے جایا گیا۔

مدعی مقدمہ کے مطابق سکول کے پرنسپل نے میرے بیٹے کی کمر، بازؤں، کندھوں اور جسم کے نازک حصے پر شدید تشدد کیا جس کے نشانات جسم پر موجود ہیں لہٰذا سکول کے پرنسپل کے خلاف قانونی کارروائی کی جائے اور ایسے تشدد ذہن کے ٹیچر کو عبرتناک سزا دی جائے جبکہ سکول کا لائسنس کینسل کرتے ہوئے ادارے کو بند کیا جائے۔

Recent Posts

جلسوں کے لئے میدان بھرنے کی بجائے عوام کی معاشی حالت بہتر بنانے کی ضرورت ہے، وزیراعظم

اسلام آباد(قدرت روزنامہ) وزیراعظم محمد شہبازشریف کا ملک کی سیاسی و معاشی صورتحال پر بیان…

15 mins ago

پنجاب؛ سبزیوں کی کاشت بڑھانے کیلیے کوآپریٹو فارمنگ متعارف کرانے کا فیصلہ

لاہور(قدرت روزنامہ) پنجاب میں ٹماٹر اور پیاز سمیت سبزیوں کی کاشت بڑھانے کے لیے کو…

25 mins ago

ملک میں میڈیکل، ڈینٹل کالج کے داخلہ ٹیسٹ ایم ڈی کیٹ کا انعقاد، سوشل میڈیا پر وائرل پرچہ جعلی قرار

کراچی (قدرت روزنامہ)کراچی میں میڈیکل اینڈ ڈینٹل کالج ایڈمیشن ٹیسٹ (ایم ڈی کیٹ) کے ٹیسٹ…

32 mins ago

ایف بی آر کا کرپشن میں ملوث افسران کا سراغ لگانے کیلیے ایجنسیوں کی مدد لینے کا فیصلہ

اسلام آباد(قدرت روزنامہ) فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) نے کرپشن میں ملوث افسران…

39 mins ago

حکومت کا ٹیکس قوانین پر بھرپور طریقے سے عملدرآمد کا فیصلہ

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)حکومت نے رواں مالی سال کا ٹیکس ہدف حاصل کرنے کیلیے ٹیکس قوانین…

47 mins ago

لاہور؛ پی ٹی آئی کے 487 متحرک کارکنوں، رہنماؤں کی نظر بندی کے احکامات واپس

لاہور (قدرت روزنامہ)پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے 487 متحرک کارکنوں اور رہنماؤں کی…

54 mins ago