کھانے سے نکلنے والے ’زندہ چوہے‘ کی وجہ سے طیارے کی ہنگامی لینڈنگ ، ایئرلائن حکام کا موقف بھی آگیا

اوسلو (قدرت روزنامہ) پرواز کے دوران ایک مسافر کے کھانے سے نکلنے والے زندہ چوہے نے طیارے کی ایمرجنسی لینڈنگ کروادی۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق واقعہ ڈنمارک کی ایئر لائن میں پیش آیا جب دورانِ پرواز ایک خاتون مسافر کے کھانے سے چوہا نکل آیا، ڈنمارک کی ایئر لائن میں سوار خاتون مسافر کے کھانے سے زندہ چوہا نکل آیا، جس کے بعد پائلٹ کو طیارے کی ایمرجنسی لینڈنگ کرنا پڑگئی۔

رپورٹ میں بتایا گیا کہ مسافر طیارہ ناروے کے دارالحکومت اوسلو سے اسپین کے شہر ملاگا جا رہا تھا، جس دوران خاتون کو کھانے کا ایک باکس پیش کیا گیا، جیسے ہی خاتون مسافر نے اپنے کھانے کا ڈبہ کھولا تو اس میں سے چوہا نکل آیا جس کی وجہ سے جہاز کو ڈنمارک کے شہر کوپن ہیگن میں ہنگامی لینڈنگ کرنا پڑی۔

آج نیوز کے مطابق اس حوالے سے ایئرلائن انتظامیہ نے کہا کہ یہ ہنگامی لینڈنگ کمپنی کی پالیسی کے عین مطابق ہے کیونکہ جہاز میں چوہے کا ہونا ایک خطرہ تھا، تاہم اس جہاز کے مسافروں کو بعد میں ایک دوسرے طیارے کے ذریعے اسپین بھیجا گیا۔

اس واقعے کے عینی شاہد نے ایک ریکارڈ کردہ ویڈیو میں بتایا کہ ان کے ساتھ بیٹھی خاتون مسافر نے جیسے ہی اپنے کھانے کا باکس کھولا تو اس سے چوہا بھاگ کر کہیں جہاز میں چھپ گیا۔

Recent Posts

ستمبر میں پاسپورٹ بنوانے کے لیئے کتنی فیس ادا کرنی ہوگی؟

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)پاسپورٹ بیرون ملک سفر کرنے کے لیئے سب سے اہم ہوتا ہے،…

8 mins ago

جلسوں کے لئے میدان بھرنے کی بجائے عوام کی معاشی حالت بہتر بنانے کی ضرورت ہے، وزیراعظم

اسلام آباد(قدرت روزنامہ) وزیراعظم محمد شہبازشریف کا ملک کی سیاسی و معاشی صورتحال پر بیان…

41 mins ago

پنجاب؛ سبزیوں کی کاشت بڑھانے کیلیے کوآپریٹو فارمنگ متعارف کرانے کا فیصلہ

لاہور(قدرت روزنامہ) پنجاب میں ٹماٹر اور پیاز سمیت سبزیوں کی کاشت بڑھانے کے لیے کو…

51 mins ago

ملک میں میڈیکل، ڈینٹل کالج کے داخلہ ٹیسٹ ایم ڈی کیٹ کا انعقاد، سوشل میڈیا پر وائرل پرچہ جعلی قرار

کراچی (قدرت روزنامہ)کراچی میں میڈیکل اینڈ ڈینٹل کالج ایڈمیشن ٹیسٹ (ایم ڈی کیٹ) کے ٹیسٹ…

58 mins ago

ایف بی آر کا کرپشن میں ملوث افسران کا سراغ لگانے کیلیے ایجنسیوں کی مدد لینے کا فیصلہ

اسلام آباد(قدرت روزنامہ) فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) نے کرپشن میں ملوث افسران…

1 hour ago

حکومت کا ٹیکس قوانین پر بھرپور طریقے سے عملدرآمد کا فیصلہ

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)حکومت نے رواں مالی سال کا ٹیکس ہدف حاصل کرنے کیلیے ٹیکس قوانین…

1 hour ago