(قدرت روزنامہ)لاہور ائیرپورٹ پر غیر ملکی کارگو طیارہ حادثے سے بال بال بچ گیا۔
تفصیلات کے مطابق ٹیک آف کے دوران رن وے پر طیارے کے تین ٹائر پھٹ گئے، کپتان نے ایمرجنسی بریک لگا کر طیارے کو رن وے پر روک لیا گیا، کارگو طیارہ لاہور سے بحرین جارہا تھا۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ کنٹرول ٹاور نے ائیرپورٹ رن بند ہونے پر دیگر پروازوں کو بھی روک لیا، طیارے کے ٹائر پھٹتے ہی ریسکیو گاڑیاں رن پر پہنچ گئیں، ڈی ایچ ایل کے کارگو جہاز کو حج ٹرمینل کے سامنے پارک کیا جارہا ہے، کارگو پرواز 512 کو لاہور سے بحرین روانہ ہونا تھا۔
ذرائع کے مطابق رن بند ہوجانے پر ایئربلیو کی کراچی سے آنے والی پرواز 406 اسلام آباد موڑ دی گئی، پی آئی اے کی لاہور سے کراچی جانے والی پرواز 305 کی روانگی بھی روک دی گئی، رن وے بند ہونے سے مزید پروازوں کا شیڈول متاثر ہونے کا خدشہ ہے۔
سیکرٹری جنرل این اے 48 راجہ عضنفر کو گرفتار اسلام آباد(قدرت روزنامہ)24 نومبر کو اسلام…
چیف جسٹس کی سربراہی میں 7 رکنی آئینی بینچ 20 نومبر کو سماعت کرے گا…
پانچ افراد کے خلاف تھانہ لوئر مال میں مقدمہ درج لاہور (قدرت روزنامہ)لاہور میں اصلی…
ممبئی (قدرت روزنامہ )بھارتی کپتان روہت شرما اور ان کی اہلیہ ریتیکا سجدیہہ کے ہاں…
پاکستان کو موجودہ قرض پروگرام کے اہداف پر سختی سے عمل درآمد کی ضرورت ہے،…
راولپنڈی (قدرت روزنامہ) بشریٰ بی بی کے سیاسی میدان میں قدم رکھنے یا نہ رکھنے…