پنجاب؛ سبزیوں کی کاشت بڑھانے کیلیے کوآپریٹو فارمنگ متعارف کرانے کا فیصلہ


لاہور(قدرت روزنامہ) پنجاب میں ٹماٹر اور پیاز سمیت سبزیوں کی کاشت بڑھانے کے لیے کو آپریٹو فارمنگ متعارف کرانے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔
پنجاب میں دوہزار ایکڑ پر بے موسمی پیاز اور ٹماٹر کی کاشت کا پراجیکٹ لانچ کیا جائے گا۔ 5 سے 10 کاشت کار پر مشتمل ویجیٹیبل فارمر گروپ کو بیج، کھاد، ڈرپ اریگیشن اور سولرائزیشن پر سبسڈی ملی گی۔
آف سیزن کاشت سے پنجاب میں 6 ماہ پیاز اور ٹماٹر مقامی طور پر دستیاب ہونے سے مصنوعی مہنگائی نہیں ہوگی۔ کہروڑ پکا، رحیم یار خان، وہاڑی اور راجن پور میں پیاز جبکہ خوشاب، چکوال، پنڈی اور جہلم میں آف سیزن ٹماٹر کی کاشت کا پلان ہے۔
کاشتکاروں کی سہولت کے لیے پنجاب بھر میں ایگری کلچر مشینری رینٹل سروسز شروع کرنے کی منظوری دی گئی۔ ٹریکٹر، ہارویسٹر سمیت دیگر جدید ترین زرعی مشینری کاشتکار کو ’’نو پرافٹ، نو لاس‘‘ کی بنیاد پر کرائے پر میسر ہوگا۔
اسی طرح، 67 سے زائد مقامات اور زرعی مشینری کے انتخاب کے لیے جوائنٹ ورکنگ گروپ قائم کیا گیا ہے۔
وزیراعلیٰ مریم نواز شریف نے سرکاری اراضی پر گندم کی بوائی یقینی بنانے کا حکم دیا۔ وزیراعلیٰ پنجاب مریم کی زیر صدارت خصوصی اجلاس میں ’’ٹرانسفارمنگ پنجاب ایگری کلچر‘‘ کے لیے سفارشات کا جائزہ لیا گیا۔
سینیئر صوبائی وزیر مریم اورنگزیب، وزیر اطلاعات و ثقافت عظمیٰ زاہد بخاری، وزیر زراعت عاشق حسین کرمانی، چیف سیکریٹری زاہد اختر زمان، پرنسپل سیکریٹری ساجد ظفر ڈال، سیکریٹری زراعت، سیکریٹری فنانس، سیکریٹری انرجی اور دیگر حکام بھی موجود تھے۔

Recent Posts

حکومت کا چینی باشندوں کی سیکورٹی کےلیے لگژری گاڑیاں خریدنے کا فیصلہ

پنجاب میں چائنیز پروجیکٹ کی سیکورٹی کے لیے گاڑیاں خریدنے کی منظوری لاہور(قدرت روزنامہ)چائنیز سیکورٹی…

16 mins ago

پنجاب حکومت کا “پودا لگاؤ، پیسہ بناؤ” منصوبہ شروع کرنے کا فیصلہ

لاہور میں ماحولیاتی آلودگی میں کمی کے لیے اقدامات شروع کر دیے گئے لاہور(قدرت روزنامہ)حکومتی…

33 mins ago

پاکستان اور جرمنی کا بلین ٹری منصوبے کا دوسرا مرحلہ شروع کرنے پر اتفاق

جرمنی منصوبے کےلئے 2کروڑ یورو فراہم کرے گا،ترجمان اقتصادی امور اسلام آباد(قدرت روزنامہ)پاکستان اور جرمنی…

1 hour ago

انسداد دہشتگردی عدالت؛ مراد سعید، حماد اظہر و دیگر کے ناقابل ضمانت وارنٹ جاری

عدالت نے ملزمان کو گرفتار کرکے 7 نومبر کو پیش کرنے کا حکم دے دیا…

1 hour ago

چکوال :پرانی دشمنی کا شاخسانہ ، خاتون اپنے بھائی اور بیٹے سمیت قتل

چکوال(قدرت روزنامہ )چوآسیدن شاہ کے علاقے جھیک میں فائرنگ سے خاتون سمیت 3 افراد جاں…

1 hour ago

توشہ خانہ ٹو کیس میں بانی پی ٹی آئی اور بشری بی بی کی بریت کی درخواست دائر

ملزمان پر آج بھی فرد جرم عائد نہ ہو سکی راولپنڈی(قدرت روزنامہ)بانی پی ٹی آئی…

1 hour ago